Roll Pasanday Biryani Recipe In Urdu - Recipe No. 7032

Roll Pasanday Biryani Urdu recipe is available at UrduPoint. Roll Pasanday Biryani is a famous dish in this region. You can read here Roll Pasanday Biryani recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Roll Pasanday Biryani. You can know the complete method to make Roll Pasanday Biryani on this page. We will also tell you how long it will take to make Roll Pasanday Biryani. Read the recipe, ingredients, and everything related to Roll Pasanday Biryani below.

رول پسندے بریانی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7032

Roll Pasanday Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 پسندے آدھا کلو

2 چاول ڈھائی پیالی

3 نمک حسب ذائقہ

4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

5 پیاز چار عدد درمیانی

6 ٹماٹر تین عدد

7 دہی ایک پیالی

8 بھنے چنے چار کھانے کے چمچ

9 خشخاش دو کھانے کے چمچ

10 پسا ہوا ناریل دو کھانے کے چمچ

11 بادام چار کھانے کے چمچ

12 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

13 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

14 پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ

15 پپیتا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

16 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پسندوں کو دھو کر ہلکا ہلکا کچل لیں،اور ان پر ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن،نمک اور پپیتا لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
  2. 2 دو پیاز کو پیس لیں اور پیستے ہوئے ساتھ ہی اس میں بادام،خشخاش،چنے اور ناریل بھی شامل کر دیں۔
  3. 3 ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں اس مصالحے کو اچھی طرح بھون لیں اور اسے ٹھنڈا کرکے اس میں نمک اور پسا ہوا گرم مصالحہ ملا لیں۔
  4. 4 ہر پسندے کے درمیان میں یہ مصالحہ رکھ کر انھیں رول کر لیں(ٹوتھ پک کی مدد سے بند کر دیں)۔
  5. 5 کوکنگ آئل میں ثابت گرم مصالحہ ڈال کر کڑکڑا لیں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔
  6. 6 پھر اس میں ادرک لہسن اور ٹماٹر ڈال کر تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں۔
  7. 7 پسندوں کے رول کو اس میں رکھ کر اوپر سے بچا ہوا مصالحہ اور پھینٹی ہوئی دہی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پسندے گلنے تک پکائیں۔
  8. 8 نمک ملے پانی میں چاولوں کو ایک کنی اُبال کر چھان لیں اور پسندوں کے اوپر ڈال کر ڈھک کر دم پر رکھ دیں۔
  9. 9 دس سے بارہ منٹ بعد احتیاط سے ملا کر ڈش میں نکال لیں۔
  10. 10 سلاد اور رائتے کے ساتھ اس منفرد بریانی کو انجوائے کریں۔

(2455) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani

Urdu cooking recipe of Roll Pasanday Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Roll Pasanday Biryani is a Biryani, and listed in the biryani. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.