Yakhni Pulao Recipe In Urdu - Recipe No. 6488

Yakhni Pulao Urdu recipe is available at UrduPoint. Yakhni Pulao is a famous dish in this region. You can read here Yakhni Pulao recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Yakhni Pulao. You can know the complete method to make Yakhni Pulao on this page. We will also tell you how long it will take to make Yakhni Pulao. Read the recipe, ingredients, and everything related to Yakhni Pulao below.

یخنی پلاؤ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6488

Yakhni Pulao Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مرغ (ثابت )ایک عدد

2 ثابت الائچی چار عدد

3 کالی مرچ دس عدد

4 نمک ساڑھے تین چمچے

5 پیاز دو عدد

6 لونگ تین عدد

7 باسمتی چاول ڈھائی کپ

8 گھی پانچ کھانے کے چمچے

9 لہسن دو جوے(کچل لیں)

10 ادرک (کچلی ہوئی )نصف چائے کا چمچہ

11 گرم مصالحہ نصف چائے کا چمچہ

12 پسی الائچی نصف چائے کا چمچہ

13 عرق گلاب تین کھانے کے چمچے

14 کشمش چوتھائی کپ

15 بادام(فرائی کیے ہوئے)چوتھائی کپ

16 مٹر کے دانے(فرائی کیے ہوئے ایک کپ

17 اُبلے ہوئے انڈے تین عدد(دو دو ٹکڑے کرلیں)

18 نوٹ موخرالذکر تین اجزاء کا استعمال آپ کی صوابدید پر ہے

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1مرغ ،الائچی، کالی مرچ،پیاز،لونگ اور نمک پانی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں ۔ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک پکنے دیں یہاں تک کہ یخنی بن جائے ۔اب چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرلیں ۔
  2. 2 مرغ باہر نکال لیں ۔یخنی کم از کم چار کپ ضرور ہونی چاہیے۔گوشت کو ہڈیوں سے الگ کرلیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔
  3. 3 چاول اچھی طرح دھولیں ،اور چھلنی میں رکھ کر سوکھنے کے لئے چھوڑ دیں ۔چاول قدرے خشک ہو جائیں تو ایک بڑے برتن یا دیگچی وغیرہ میں گھی ڈال کر پیاز بھونیں یہاں تک کہ سنہری ہو جائیں ۔اب اس میں لہسن اور ادرک ڈال کر مزید ایک دو منٹ تک بھونیں۔ اس دوران چمچہ مسلسل چلاتے رہیں۔
  4. 4 چاول شامل کردیں اور درمیانی آنچ پر پانچ منٹ تک بھونیں ۔اس دوران سوراخ دار چمچے سے مسلسل چلاتے رہیں۔
  5. 5 اب دیگچی میں گرم یخنی ،گرم مصالحہ ،پسی الائچی،ڈیڑھ کھانے کا چمچہ نمک، عرق گلاب،کشمش اور گوشت ڈال دیں اور اچھی طرح چلائیں۔ پھر دیگچی کو ڈھک دیں،اور دھیمی آنچ پر بیس منٹ تک پکنے دیں۔اس دوران ڈھکن نہ ہٹائیں اور نہ ہی چمچہ چلائیں۔
  6. 6 چاول پک جائیں تو چولہے سے اتار لیں ۔ڈش میں احتیاط سے نکال لیں ۔بادام،مٹر کے دانوں اور انڈوں سے سجا کر پیش کریں۔

(6687) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pulao

Urdu cooking recipe of Yakhni Pulao, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Yakhni Pulao is a Chicken Pulao, and listed in the Murgh Pulao. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.