One Chicken Three Dishes Recipe In Urdu - Recipe No. 2002

One Chicken Three Dishes Urdu recipe is available at UrduPoint. One Chicken Three Dishes is a famous dish in this region. You can read here One Chicken Three Dishes recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for One Chicken Three Dishes. You can know the complete method to make One Chicken Three Dishes on this page. We will also tell you how long it will take to make One Chicken Three Dishes. Read the recipe, ingredients, and everything related to One Chicken Three Dishes below.

ایک چکن تین کھانے بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 2002

One Chicken Three Dishes Recipe In Urdu
اجزاء:
چکن (پٹھا) 1.75کلو گرام
بانسی کونپلیں 200گرام
تازہ کھمبیں 50گرام
سرکہ 50ملی لیٹر
نمک 12.5گرام
ایم ایس جی 15گرام
فرائی کی ہوئی چینی دس گرام
کترا ہوا ادرک پانچ گرام
سوپ سٹاک 600ملی لیٹر( 200گرام صرف ہوتی ہے)
گرین پیپر 200گرام
پانی میں بھگوئی ہوئی خشک چینی کھمبیں 50گرام
انڈے کی سفید ی دو عدد
سوئی سوس 50ملی لیٹر
چینی دس گرام
کارن سٹارچ 30گرام
پیاز کے لچھے پانچ گرام
کٹی ہوئی پیاز 2.5گرام
سوپ 850ملی لیٹر
سیسم آئل 15ملی لیٹر
چکن آئل 2.5ملی لیٹر
ترکیب تیاری:
چکن کو صاف کریں۔ سینے کا گوشت کاٹیں۔ اس کی کھال اتار یں اور کیوبز کاٹ لیں۔ باقی چکن ٹکڑوں میں کاٹیں ۔ بانسی کونپلیں اور پیپرز چھوٹی کیوبز میں کاٹیں۔ بقایا بانسی کونپلیں بڑی چوکور کاٹیں۔ کھمبوں کے ریشے نکال دیں اور ان کو بھگو دیں۔ چکن کے سینے کو سر کے، انڈوں کی سفیدی ، نمک اور ایم ایس جی کے آمیزے میں ملائیں۔اب اس پر کارن سٹارچ کالیپ کر دیں ۔ ایک طرف رکھ دیں۔
پکانے کی رکیب:
تیز آگ پر پہلے سے گرم پین میں 50گرام چربی ڈالیں۔ جب گرم ہو جائے تو اس میں پیاز لچھے ، ادرک ، چوکور بانسی کونپلیں، کھمبیں چکن کے بڑے ٹکڑوں کے ساتھ ڈالیں۔ سٹر فرائی کر یں۔ اب اس میں سرکہ ، سوئی سوس ، نمک اور چینی ڈال کر اسے سیزن کر یں۔ دوبارہ سٹر کر یں اور اس میں سوپ شامل کر دیں۔ اچھی طرح مکس کر یں۔ پین کو ڈھک کر جوش دیں۔ اب آگ مدھم کر دیں۔ ابلنے دیں حتیٰ کہ نرم ہو جائے ، ایک طرف رکھ دیں۔
ایک دوسرا پین گرم کر یں۔ اس میں چربی ڈالیں جب گرم ہو جائے اس میں چکن کا سینہ ڈال کر اتنا فرائی کر یں کہ پک جائے۔ یہ مواد چھلنی میں ڈال کر تمام تیل نکال دیں۔
پین دوبارہ گرم کر یں۔ اس میں تھوڑی سی چربی ڈالیں۔ جب گرم ہو جائے اس میں ڈائس کی ہوئی بانسی کھمبیں اور گرین پیپرز (ہری گول مرچیں ) ڈال دیں۔ سٹر فرائی کر یں اور سرکہ ڈالیں۔ تب اس میں چکن کا سینہ نمک ، ایم ایس جی اور سوپ سٹاک ڈال دیں اور اتنا پکائیں کہ مصالحے کی مہک چکن کے گوشت میں رچ جائے۔ کارن سٹارچ سلیوشن کے ساتھ گاڑھا کر لیں۔ ایک سا سٹر کر یں۔ سیسم آئل چھڑک کر آگ پر سے ہٹا لیں۔
”یہ سٹر فرائی کچن کیوبز ہیں“
تیار کئے ہوئے چکن پیس پین میں رکھیں۔ تیز آنچ پر پکائیں۔ جب یہ ابلنے لگے کارن سٹارچ سلیوشن کے ساتھ گاڑھا کر لیں۔
”یہ براؤن سوس میں بریز کی ہوئی چکن سکوئرز میں۔“
اب چکن کا کلیجی پوٹا اور دل ٹکڑوں میں کاٹیں۔ سوپ سٹاک گرمکر کے ابا لیں۔ اسے سرکے، نمک اور ایم ایس جی سے سیزن کر یں۔ اور پھر پوٹا، کلیجی اور دل اس میں ڈال دیں۔ کھمبیں بھی شامل کر دیں۔ اسے پھر جوش دیں۔ جھاگ اتارتے جائیں، کاٹے ہوئے پیاز اور پگھلی ہوئی چربی اس پر چھڑ کیں۔ اور پیش کی جانے والی ڈش میں ڈال دیں۔ اس پر چکن آئل چھڑک کر پیش کر دیں۔

(3592) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Chicken Pakwan

More Recipes

Urdu cooking recipe of One Chicken Three Dishes, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. One Chicken Three Dishes is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.