Kaleji Samosa Recipe In Urdu - Recipe No. 1972

Kaleji Samosa Urdu recipe is available at UrduPoint. Kaleji Samosa is a famous dish in this region. You can read here Kaleji Samosa recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Kaleji Samosa. You can know the complete method to make Kaleji Samosa on this page. We will also tell you how long it will take to make Kaleji Samosa. Read the recipe, ingredients, and everything related to Kaleji Samosa below.

کلیجی کے سموسے بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1972

Kaleji Samosa Recipe In Urdu
اجزا:
کلیجی کی بوٹیاں 250 گرام
کتری ہوئی کھمبیں پیالی
میدہ دو پیالی
کوکنگ آئل دو پیالی
کتری ہوئی بانس کی کونپلیں پیالی
چینی پیالی
کتراہوا پیاز ایک عدد
سویا سوس تین چمچے
کارن میدہ ایک چمچہ
پانی تین چمچے
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
فرائی پین میں آدھا تیل گرم کریں ۔کلیجی کی بوٹیوں کو اس میں ہلکا سا بھونیں اور اس میں پیاز شامل کر دیں۔ دو منٹ بعد کارن فلور، نمک، چینی اور سویا سوس اس میں ڈال دیں پھر اس میں کھمبیں اور بانس کی کونپلیں ملا دیں اور مزید چند منٹ فرائی کریں اور اس میں ایک چمچہ پانی ملا کر آگ سے نیچے اتار لیں۔ اس کے بعد میدے کو تھوڑے سے پانی سے گوندھ لیں اور بیلنے سے اسے بیل کر اتنا باریک کر لیں ۔تاکہ سموسے کی شکل بن سکے ۔ جس قدر سموسے بنائیں ان میں پکی ہوئی کلیجی بھر دیں جیسے سموسے میں آلو بھرتے ہیں۔ اب فرائی پین کو پھر آگ پر رکھ دیں ۔ بقایا آدھا تیل اس میں ڈال کر گرم کریں اور کلیجی بھرے سموسوں کو اس میں فرائی کریں ۔ یہاں تک کہ بادامی رنگ کے ہو جائیں پھر پلیٹ میں رکھ کر گرم گرم پیش کریں۔

(7154) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Snacks

More Recipes

Urdu cooking recipe of Kaleji Samosa, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Kaleji Samosa is a Snacks, and listed in the snacks. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.