Shanghai Stir Fried Vegetables Recipe In Urdu - Recipe No. 1432

Shanghai Stir Fried Vegetables Urdu recipe is available at UrduPoint. Shanghai Stir Fried Vegetables is a famous dish in this region. You can read here Shanghai Stir Fried Vegetables recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Shanghai Stir Fried Vegetables. You can know the complete method to make Shanghai Stir Fried Vegetables on this page. We will also tell you how long it will take to make Shanghai Stir Fried Vegetables. Read the recipe, ingredients, and everything related to Shanghai Stir Fried Vegetables below.

شنگھائی ساتر فرائیڈ سبزیاں بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1432

Shanghai Stir Fried Vegetables Recipe In Urdu
اشیاء:
گاجر ایک عدد میڈیم سائز
شملہ مرچ ایک عدد میڈیم سائز
پیاز ایک عددمیڈیم سائز
پھول گوبھی سمال سائز
مکئی کے دانے چھ سے آٹھ عدد
چینائی گوبھی میڈیم سائز
مشروم (تازہ) آٹھ سے دس عدد تک
چھوٹے پیاز (سبز) دو عدد
لہسن(پوتھیاں ) چھ سے آٹھ عدد تک
اخروٹ کی گری کا سینہ تین سے چار عددتک
مکئی کا آٹا ایک ٹیبل سپون
تیل ایک ٹیبل سپون
ہلکی سویا سوس (چٹنی) ایک ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
پسی ہوئی سفید مرچ چار ٹیبل سپون
ترکیب:
1۔گاجروں کو اچھی طرح سے صاف کر کے چھیل لیں ۔ چھیلنے کے بعد ان کو اچھی طرح دھو لیں ، دھونے کے بعد ان کول، لمبائی کے رخ کاٹ لیں اور ان کے سلائس بنا لیں۔
2۔شملہ مرچ کو اچھی طرح سے دھو لیں ، دھونے کے بعد اچھی طرح سے خشک کر لیں ، جیسے ہی شملہ مرچ خشک ہو جائے اس کو درمیان میں سے کاٹ لیں ، کاٹنے کے بعد اس کو اندر سے اچھی طرح صاف کر لیں اس کے ایک انچ کے برابر ٹکڑے بنا لیں۔
3۔پیاز کو اچھی طرح سے چھیل لیں جب پیاز چھیل لیں تواس کو درمیان میں سے آدھا کاٹ لیں اور اس کے پتے اور بقایا پیاز کوا لگ رکھ دیں۔
4۔پھول گوبھی کو اچھی طرح سے صاف کر لیں ، صاف کرنے کے بعد اچھی طرح سے دھو لیں دھونے کے بعدا س کے پھول الگ الگ کر لیں اور بقایاگوبھی کو باریک باریک کاٹ لیں۔ٹکڑوں کی موٹائی تقریباََ دو انچ تک ہو نا چاہئے۔
5۔مکئی کے دانوں کو اچھی طرح دھو لیں۔ دھونے کے بعد ان کے ٹکڑے بنا لیں ۔ ٹکڑوں کی تعداد تین سے چار عدد تک ہونی چاہئے۔ ان ٹکڑوں کو گل شکل میں کاٹ لیں۔ چائنیز گوبھی کے پتوں کو اچھی طرح دھولیں اور گوبھی کو چلتے ہوئے پانی میں میں جلدی جلدی دھو لیں ، دھونے کے بعد اس چائنیز گوبھی کو اچھی طرح خشک کر لیں جب گوبھی خشک ہو جائے تو اس کے ایک انچ سائز کے برابر ٹکڑے بنا لیں۔
6۔مشروم کو اچھی طرح سے دھو لیں ، دھونے کے بعد اچھی طرح سے خشک کر لیں جب مشروم خشک ہو جائیں تو ان کو درمیان میں سے کاٹ لیں۔ سبز پیاز کو اچھی طرح سے چھیل لیں ، جب پیاز چھیل لیں تو اس کے ٹکڑے بنا لیں، ٹکڑوں کو اچھی طرح سے دھو لیں ، جب سبز پیاز کے ٹکڑے بنا رہے ہوں تو اس پیاز کا کچھ حصہ سبز رہنے دیں اور لہسن کو اچھی طرح چھیل لیں ، لہسن کو چھیلنے کے بعد ہلکا سا پیس لیں۔ اخروٹ کی گری کو اچھی طرح چھیل لیں، جب گری سفید نکل آئے تو اس کے ٹکڑے بنا لیں۔
7۔مکئی کے دونوں کو ایک کپ پانی میں بھگو دیں ، بھگونے کے بعد ایک طرف رکھ دیں۔
8کڑاہی میں تیل ڈال کر اچھی طرح گرم کر یں۔ جب تیل گرم ہو جاے تو اس میں پساہوا لہسن کتری ہوئی گاجریں ، پھول گوبھی ،مکئی کے دانے اور مشروم ڈال دیں ۔ ان کو اچھی طرح مکس کر لیں اورا ن پر تھوڑا ساسبزیوں کا پانی (یخنی) چھڑک دیں ۔ اس کے بعد حرارت تیز کر دیں اور اچھی طرح پکائیں، پکانے کے لئے وقت دو منٹ سے تین منٹ تک کا ہونا چاہئے۔ اچھی طرح ہلائیں اورمکمل طور پر پکائیں۔
9۔اس کے بعداب کڑاہی میں سبزپتوں کے ساتھ (جو پہلے سے بقایا تھا) ڈال دیں شملہ مرچ، اخروٹ کی سینہ نما گری اس چائنیز گوبھی میں ڈال دیں۔ اب دوبارہ حرارت پرپکائیں ، اس کے لئے بھی وقت دو منٹ ہے اس کے بعد اب اس میں سویا سوس سفید پسی ہوئی مرچ اور نمک حسب ذائقہ شامل کر دیں ، اچھی طرح ہلائیں ۔
10۔اب اس کڑاہی والی سبزی میں پھول گوبھی کے بھگوئے ہوئے پھول ڈال دیں ، متواتر ہلائیں کچھ دیر کے لئے پکائیں جب پھول گوبھی کے پھول اچھی طرح پک جائیں تو حرارت(آگ ) بند کر دیں اس کے بعد اس ڈش کو جلدی جلدی کھانے کے لئے پیش کر دیں۔
غذائیت:
کیلوریز(حرارے) 135
پروٹین 3.4
چکنائی 8.5
کاربو ہائیڈریٹس 12.9
فائبر ز(ریشے) 1.6

(6171) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chinese Food

More Recipes

Urdu cooking recipe of Shanghai Stir Fried Vegetables, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Shanghai Stir Fried Vegetables is a Chinese Food, and listed in the chinese food. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.