Fish Puff Recipe In Urdu - Recipe No. 6693

Fish Puff Urdu recipe is available at UrduPoint. Fish Puff is a famous dish in this region. You can read here Fish Puff recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Fish Puff. You can know the complete method to make Fish Puff on this page. We will also tell you how long it will take to make Fish Puff. Read the recipe, ingredients, and everything related to Fish Puff below.

فش پف بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6693

Fish Puff Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مچھلی (بغیر کانٹے کے قتلے) آدھا کلو

2 نمک حسب ذائقہ

3 کچلا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ

4 میدہ دو پیالی

5 پیاز ایک عدد

6 مشرومز تین سے چار عدد

7 پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ

8 پیپریکا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

9 سویا ساس ایک کھانے کا چمچ

10 چلی ساس ایک کھانے کا چمچ

11 ڈبل روٹی کا چورا آدھی پیالی

12 ہرا دھنیا حسب پسند

13 مارجرین یا مکھن تین کھانے کا چمچ

14 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1میدے میں چٹکی بھر نمک اور دو کھانے کے چمچ مارجرین یا مکھن ڈال کر ملائیں پھر تھوڑا تھوڑا پانی ڈالتے ہوئے سخت گوندھ لیں اور ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر رکھ دیں۔
  2. 2 مچھلی کے دو سے تین قتلوں کو باریک چوپ کر لیں،فرائنگ پین میں مکھن کو ہلکا سا پگھلا لیں اور اس میں چوپ کی ہوئی پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کریں۔
  3. 3 پھر اس میں چوپ کی ہوئی مچھلی،چوپ مشرومز ایک چائے کا چمچ لہسن،نمک اور کالی مرچ ڈال کر تیز آنچ پر فرائی کریں۔
  4. 4 جب مچھلی کی رنگت تبدیل ہونے پر آجائے تو اس میں سویا ساس،چلی ساس اور تھوڑا تھوڑا کرکے ڈبل روٹی کا چورا شامل کر دیں۔
  5. 5 خشک ہونے پر چولہے سے اتار کر باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔
  6. 6 مچھلی کے بقیہ قتلوں کو نمک،لہسن اور پیپریکا پاؤڈر سے میرینیٹ کر لیں اور ان پر ہلکا سا میدہ چھڑک کر نان اسٹک فرائنگ پین میں ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ہلکا سا فرائی کرکے نکال لیں۔
  7. 7 گندھے ہوئے میدے کی چھوٹی چھوٹی پوریاں بیل لیں(پوری کا سائز اتنا ہو کہ اس میں مچھلی کا قتلہ پوری طرح بند ہو جائے)۔
  8. 8 ایک پوری کو مچھلی کے سانچے میں رکھ کر اس پر پہلے مچھلی کا قتلہ رکھیں پھر اس پر چوپ مچھلی کا مکسچر ڈال کر دوسرا قتلہ رکھیں۔
  9. 9 آخر میں دوسری پوری رکھ کر کناروں پر پانی لگا کر سانچے کو بند کر دیں۔ہلکا سا دبا کر مچھلی کا شیپ بنا کر سانچے سے نکا ل لیں۔
  10. 10 تمام پف اسی طرح تیار کرکے رکھ لیں،پھر کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کرکے ان کو سنہری فرائی کر لیں۔

(3020) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fish

Urdu cooking recipe of Fish Puff, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Fish Puff is a Fish, and listed in the machli ke pakwan. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.