Kofta Platter Recipe In Urdu - Recipe No. 6592

Kofta Platter Urdu recipe is available at UrduPoint. Kofta Platter is a famous dish in this region. You can read here Kofta Platter recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Kofta Platter. You can know the complete method to make Kofta Platter on this page. We will also tell you how long it will take to make Kofta Platter. Read the recipe, ingredients, and everything related to Kofta Platter below.

کوفتہ پلیٹر بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6592

Kofta Platter Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ آدھا کلو

2 چاول آدھا کلو

3 نمک حسب ذائقہ

4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

5 انڈا ایک عدد

6 ڈبل روٹی کے سلائسز دو عدد

7 بیسن دو کھانے کے چمچ

8 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

9 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ

10 ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ

11 کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ

12 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

13 پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ

14 ٹماٹر کا پیسٹ ایک پیالی

15 ٹماٹو کیچپ آدھی پیالی

16 ہری مرچیں چھ سے آٹھ عدد

17 ہرادھنیا آدھی گٹھی

18 براؤن شوگر ایک چائے کا چمچ

19 دودھ آدھی پیالی

20 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک چائے کا چمچ گرم مصالحہ،ایک چائے کا چمچ سفید زیرہ اور دھنیا بھون کر کوٹ لیں۔
  2. 2 کوفتے بنانے کے لئے قیمے کو دھو کر خشک کرلیں اور اس میں ہری مرچیں،ہرا دھنیا،بھنا ہوا بیسن،دودھ میں ڈبوئے ہوئے ڈبل روٹی کے سلائسز، بھنا ہوا مصالحہ اور ادرک لہسن ڈال کر چاپر میں پیس لیں۔
  3. 3 نمک ملا کر اس مکسچر کے چھوٹے چھوٹے کوفتے بنا کر کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرکے رکھ لیں۔
  4. 4 چاول بنانے کے لئے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں ایک چائے کا چمچ زیرہ اور گرم مصالحہ ڈال کر کڑکڑالیں اور اس میں (پہلے سے بھگو کر رکھے ہوئے)چاول ڈال کر بھونیں،پھر اس میں نمک اور ڈھائی سے تین پیالی پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ چاولوں کا پانی خشک ہو جائے۔ڈھک کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔
  5. 5 ساس تیار کرنے کے لئے،پین میں ٹماٹر کا پیسٹ،ٹماٹو کچیپ،لال مرچ ،کالی مرچ،پسا ہوا گرم مصالحہ ،بھنا ہوا کٹا ہوا زیرہ ،ایک پیالی پانی اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ہلکی آنچ پر پکا کر ساس کو حسب پسند گاڑھا کرلیں۔

(3135) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Gosht Ke Kofte

Urdu cooking recipe of Kofta Platter, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Kofta Platter is a Gosht Ke Kofte, and listed in the meat kofta. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.