Bread Gulab Jamun Recipe In Urdu - Recipe No. 7248

Bread Gulab Jamun Urdu recipe is available at UrduPoint. Bread Gulab Jamun is a famous dish in this region. You can read here Bread Gulab Jamun recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Bread Gulab Jamun. You can know the complete method to make Bread Gulab Jamun on this page. We will also tell you how long it will take to make Bread Gulab Jamun. Read the recipe, ingredients, and everything related to Bread Gulab Jamun below.

بریڈ گلاب جامن بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7248

Bread Gulab Jamun Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

8 افراد

Ingredients - اجزاء

1 ڈبل روٹی کے سلائس دس سے بارہ عدد

2 دودھ ایک پیالی

3 چینی دو پیالی

4 پانی ایک پیالی

5 چھوٹی الائچی تین سے چار عدد

6 بادام آدھی پیالی

7 پستے آدھی پیالی

8 عرق گلاب چند قطرے

9 زردے کا رنگ ایک چٹکی

10 کوکنگ آئل تلنے کے لئے

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1بادام پستوں کو دھو کر پندرہ سے بیس منٹ بھگو کر رکھیں،پھر چھلکا نکال کر پھیلا کر خشک کرنے رکھ دیں۔اچھی طرح خشک ہونے پر باریک پیس لیں،الائچی کے دانے نکال کر باریک پیس لیں۔
  2. 2 دودھ کو ابال کر ٹھنڈا کر لیں اور اس میں پسے ہوئے بادام پستے اور عرق گلاب ملا لیں۔ڈبل روٹی کے سلائسز کو ٹرے میں پھیلا کر رکھیں اور اس پر یہ دودھ چھڑک دیں۔
  3. 3 دس سے پندرہ منٹ کے بعد آٹا چھاننے کی چھننی پر صاف ستھرا ململ کا کپڑا رکھ کر ان سلائسز کو اس میں رکھ دیں۔اوپر سے لکڑی کے چمچ کی مدد سے دبائیں تو زائد دودھ علیحدہ ہو جائے گا۔
  4. 4 ان سلائسز کو پیالے میں نکال کر اچھی طرح کانٹے کی مدد سے میش کر لیں،ہتھیلی پر ہلکا سا کوکنگ آئل لگاتے ہوئے ان کی چھوٹی چھوٹی گرلیاں بنا لیں۔
  5. 5 ایک طرف کڑاہی میں کوکنگ آئل ڈال کر ہلکی آنچ پر گرم کرنے رکھیں اور دوسری طرف پین میں شیرہ بنانے کے لئے پانی اور چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  6. 6 کوکنگ آئل کو دو سے تین منٹ گرم کر کے اس میں تھوڑے تھوڑے کر کے گلاب جامن کو ڈالتے ہوئے ہلکی آنچ پر سنہری فرائی کر لیں۔
  7. 7 شیرے میں ایک ابال آنے کے بعد اس میں پسی ہوئی الائچی اور زردے کا رنگ ڈال دیں اور اسے اتنی دیر پکائیں کہ چینی مکمل طور پر حل ہو جائے۔
  8. 8 شیرے کو چولہے سے اتار کر گرم جگہ پر رکھیں اور فرائی کئے ہوئے گرم گرم گلاب جامن اس میں ڈال کر ڈھک دیں۔
  9. 9 پندرہ سے بیس منٹ شیرے میں رکھنے کے بعد اسے ڈش میں نکال لیں اور باریک کٹے ہوئے بادام پستے چھڑک کر گرم گرم کھانا شروع کریں۔

(2377) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Gulab Jamun

Urdu cooking recipe of Bread Gulab Jamun, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Bread Gulab Jamun is a Gulab Jamun, and listed in the Milk Powder Gulab Jamun. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 8 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.