Kofta Flowers Recipe In Urdu - Recipe No. 6732

Kofta Flowers Urdu recipe is available at UrduPoint. Kofta Flowers is a famous dish in this region. You can read here Kofta Flowers recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Kofta Flowers. You can know the complete method to make Kofta Flowers on this page. We will also tell you how long it will take to make Kofta Flowers. Read the recipe, ingredients, and everything related to Kofta Flowers below.

کوفتہ فلاورز بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6732

Kofta Flowers Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

7 افراد

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ 200 گرام

2 نمک حسب ذائقہ

3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ

4 پیاز ایک عدد درمیانی

5 یخنی آدھی پیالی

6 دہی آدھی پیالی

7 کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

8 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ

9 ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ

10 انڈا ایک عدد

11 ہری مرچیں ایک سے دو عدد

12 اجوائن آدھا چائے کا چمچ

13 کارن فلار ایک کھانے کا چمچ

14 سموسے کی پٹیاں حسب ضرورت

15 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ لیں،اچھی طرح خشک ہو جائے تو اس میں ادرک لہسن،نمک اور دہی ملا کر رکھ دیں۔
  2. 2 پین میں ایک سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں چوپ کی ہوئی پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔
  3. 3 پھر اس میں لال مرچ،بھنا کٹا دھنیا زیرہ اور کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں اور اس میں یخنی ڈال کر ابال آنے دیں۔
  4. 4 ابال آنے پر اس میں قیمہ ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔جب قیمے کا پانی خشک ہونے پر آجائے تو اس میں کارن فلار چھڑک لیں تاکہ قیمہ آپس میں چپکتا سا ہو جائے۔چولہے سے اتار کر اس میں اجوائن چھڑک کر ٹھنڈا کر لیں۔
  5. 5 سموسے کی چوکور پٹیاں لے لیں اور ہر پٹی میں قیمے کو ایک گول چمچ میں لے کر دوسرے چمچ کی مدد سے کوفتے کی شکل میں پٹی کے درمیان میں رکھ دیں۔
  6. 6 انڈے کی سفیدی کو قیمے کے کناروں پر لگائیں اور سموسے کی پٹی کو چاروں طرف سے اٹھا کر درمیان میں دبا دیں تاکہ اس کے کنارے پھول کی پتیوں کی طرح کھل جائیں۔
  7. 7 انڈے کی زردی کو ہلکا سا پھینٹ کر اس تیار کئے ہوئے پھول پر برش سے لگا دیں اور کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  8. 8 پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں چکنی کی ہوئی مفن ٹرے میں ان کوفتہ فلاورز کو رکھ کر بیس سے پچیس منٹ کے لئے بیک کر لیں۔

(2840) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Kabab, Kaleji, Kofta And Tikka

Urdu cooking recipe of Kofta Flowers, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Kofta Flowers is a Kabab, Kaleji, Kofta And Tikka, and listed in the Kebab, liver, Kofta aur Tikka. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 7 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.