Hyderabadi Kari Recipe In Urdu - Recipe No. 6970

Hyderabadi Kari Urdu recipe is available at UrduPoint. Hyderabadi Kari is a famous dish in this region. You can read here Hyderabadi Kari recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Hyderabadi Kari. You can know the complete method to make Hyderabadi Kari on this page. We will also tell you how long it will take to make Hyderabadi Kari. Read the recipe, ingredients, and everything related to Hyderabadi Kari below.

حیدرآبادی کڑی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6970

Hyderabadi Kari Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 دہی 1 کلو

2 بیسن 1 پاؤ

3 پیاز (باریک کٹی ہوئی) 1 پاؤ

4 سوکھا دھنیا 2 چائے کے چمچے

5 انار دانہ 1 چائے کا چمچہ

6 ثابت زیرہ 1 چائے کا چمچہ

7 ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی) 4 عدد

8 لال مرچ ثابت 6 عدد

9 نمک حسب ذائقہ

10 ہلدی پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ

11 تیل حسب ضرورت

12 لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ

13 ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) 1/2 کپ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دہی کو پھینٹ لیں‘اس میں نمک‘1/2 چائے کا چمچہ لال مرچ پاؤڈر‘سوکھا دھنیا‘ہلدی اور 6 کھانے کے چمچے بیسن ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے تقریباً 2 لیٹر پانی ڈال دیں اور اچھی طرح پھینٹ کر اس آمیزے کو چھان لیں۔
  2. 2 اس کے بعد اس کو کسی دیگچی میں ڈال کر چولہے پر رکھیں آنچ تیز رکھیں اور چمچہ برابر چلاتی رہیں جب تک اُبال نہ آجائے۔
  3. 3 جب دو تین اُبال آجائیں تو آنچ ہلکی کر دیں اور اس میں پیاز ڈال دیں۔
  4. 4 اس کو ہلکی آنچ پر پکنے دیں بقیہ بیسن میں نمک‘لال مرچ پاؤڈر‘انار دانہ اور ہری مرچ‘ہرا دھنیا کی آدھی مقدار ڈال کر پانی ڈال کر پکوڑوں کا آمیزہ تیار کر لیں۔
  5. 5 اس کو تقریباً 20 منٹ پڑا رہنے دیں۔
  6. 6 تیل گرم کریں اور چھوٹے چھوٹے پکوڑے تل لیں۔گولڈن ہونے پر نکال لیں۔
  7. 7 جب کڑی گاڑھی ہو جائے تو پکوڑے ڈال دیں۔
  8. 8 اب ایک پین میں ایک کپ تیل گرم کریں اس میں زیرہ اور ثابت لال مرچ ڈال کر خوب کڑکڑائیں اور کڑی کو بگھار لگا دیں سرونگ ڈش میں نکال کر بقیہ ہرا دھنیا چھڑک دیں چاولوں یا چپاتی کے ساتھ شروع کریں۔

(3573) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakora Kari And Kadhi

Urdu cooking recipe of Hyderabadi Kari, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Hyderabadi Kari is a Pakora Kari And Kadhi, and listed in the kadhi pakora and kari. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.