بند کریں
پکوان تمام ترا کیبگوشت کے پکوانکرسپی کلیجی
کرسپی کلیجی
اشیاء: کلیجی 250گرام نمک حسب ذائقہ لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچہ گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ میدہ ایک کپ سویا سوس چار چائے کے چمچے چلی سوس دو چائے کے چمچے انڈا ایک عدد تیل حسب ضرورت بریڈکرمبز ایک کپ ترکیب: کلیجی کو اچھی طرح دھو کر چھلنی میں رکھ دیں۔ سویا سوس، چلی سوس، گرم مصالحہ پاؤڈر، لہسن پیسٹ اور نمک آپس میں اچھی طرح مکس کر لیں اور کلیجی کو اس میں ڈال کر 2-3گھنٹے تک میرینیٹ کر یں۔ انڈا پھینٹ لیں، میدے کو ٹھنڈے پانی میں گھول کر پیسٹ سا بنا کراس میں انڈا ملا دیں۔ کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کر یں، کلیجی کو پہلے میدے اور انڈے کے مکسچر میں ڈپ کر یں اس کے بعد بریڈکربز لگاکرفرائی کر یں گولڈن کرپسی ہونے پر نکال لیں۔ مزیدار اور منفرد کرپسی کلیجی تیار ہے۔
کھانا پکانے کی مزید تراکیب پڑھنے کیلئے ہمارا فیس بک صفحہ لائیک کیجئے

(0) ووٹ وصول ہوئے

: متعلقہ عنوان