Cucumber Salan Recipe In Urdu - Recipe No. 539

Cucumber Salan Urdu recipe is available at UrduPoint. Cucumber Salan is a famous dish in this region. You can read here Cucumber Salan recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Cucumber Salan. You can know the complete method to make Cucumber Salan on this page. We will also tell you how long it will take to make Cucumber Salan. Read the recipe, ingredients, and everything related to Cucumber Salan below.

کھیرے کا سالن بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 539

Cucumber Salan Recipe In Urdu
کھیرے آدھ سیر
پیاز آدھ سیر
گھی آدھ پاؤ
گرم مصالحہ سب ملا کر پسا ہوائے چائے کے دو چمچے
امچور آدھ چھٹانک
لہسن آٹھ جوئے
نمک حسب ذائقہ
مرچ حسب ذائقہ
ہلدی حسب ذائقہ
دھنیا (پسا ہوا) ایک تولہ
ترکیب:۔
امچور کی پھاتک کو آدھا پاؤ پانی میں بھگو لیں۔ پھر کھیرے کو صاف پانی سے دھو کر اوپر کا تھوڑا سا حصہ کاٹ لیں اس پر چاقو سے چھوٹے چھوٹے نشان لگائیں اور کٹے ہوئے حصے سے اس کو رگڑیں۔ جب جھاگ حوب اٹک جائے تو اوپر کا حصہ تھوڑا سا اور کاٹ کر پھینک دیں۔ اس طرح اس کی کڑواہنٹ جاتی رہے گی۔ اب اس کو چھیل کر چار پھانکیں بنا لیں۔ اور بیج بھی نکال دیں اور حسب پسند ٹکرے بنائیں ۔ ایک دیگچی میں ڈال کر اس میں نصف پیاز لچھے دار کاٹ کر ڈالیں اور پھر بھون لیں بادامی ہو جائے تو اس میں سارا مسالہ نمک مرچ ہلدی پسا ہوا گرم مسلہ دھنیا سب کچھ ڈال دیں اور پانی کا چھیٹا دے کر بھونتے جائیں بہتر ہو گاامچور کے پانی کے چھنٹے دئیے جائیں پھر اس میں کھیرے ڈال دیں اور دونوں کو خوب بھونیں۔ دیکھ لیں کہ گھیرا گل گیا ہے کہ نہیں اگر گل گیا ہو تو اتار لیں۔ نہیں تو ہلکی آنچ پر دم لگائیں۔ لیکن پانی نہ ڈالیں۔ کھیرے کا سالن پانی کے بغیر ہی ٹھیک بنا ہے اس کی کڑواہٹ دور ہو جاتی ہے۔ سالن پک جانے پر اوپر سے ہرا دھنیا کاٹ کر ڈال دیں۔ اور تھوڑا سا گرم مسالہ بھی چھڑک دیں لیجے سالن تیار ہے۔

(4728) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Pakistani Vegetable

More Recipes

Urdu cooking recipe of Cucumber Salan, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Cucumber Salan is a Pakistani Vegetable, and listed in the Pakistani Sabzi. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.