Arhar Ki Daal Recipe In Urdu - Recipe No. 1429

Arhar Ki Daal Urdu recipe is available at UrduPoint. Arhar Ki Daal is a famous dish in this region. You can read here Arhar Ki Daal recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Arhar Ki Daal . You can know the complete method to make Arhar Ki Daal on this page. We will also tell you how long it will take to make Arhar Ki Daal . Read the recipe, ingredients, and everything related to Arhar Ki Daal below.

ارہر دال بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1429

Arhar Ki Daal  Recipe In Urdu
اشیاء:
ارہر دال پون کپ
پھول گوبھی میڈیم سائز
گاجر ایک عدد میڈیم سائز
فرانس بین چھ عدد سے آٹھ عدد تک
ڈرم اسٹکس دو عدد
سبزمرچیں ایک سے دو عدد تک
ادرک ایک عدد ایک انچ موٹی
لہسن چار سے پانچ عدد پوتھیاں
ہلدی ٹیبل سپون
تیل ٹیبل سپون
زیرہ (ثابت) ایک ٹیبل سپون
سر خ پسی ہوئی مرچ ٹیبل سپون
پسی ہوادھنیا ایک ٹیبل سپون
املی کا گودا ایک ٹیبل سپو ن
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
1۔ارہر دال کو د و حصوں میں تقسیم کر کے اچھی طرح دھو لیں، دھونے کے بعد پانی کی وافر مقدار میں بھگو دیں ۔
2۔پھول گوبھی کو اچھی طرح سے دھو لیں ، دھونے کے بعد پھول گوبھی اچھی طرح خشک کر لیں ، خشک کرنے کے بعد اس کے پھول الگ الگ کر لیں، پھو ل بنانے کے بعد ان کو گرم یا نیم گرم پانی میں بھگو دیں ، گاجر کو اچھی طرح چھیل لیں چھیلنے کے بعد اچھی طرح سے دھو لیں دھونے کے بعد اس کو درمیان میں سے کاٹ کر گول گول ٹکڑے بنا لیں۔ فرانس بین (پھلی) کو اچھی طرح سے دھو لیں ، دھونے کے بعد اس کے بھی ایک انچ کے برابر گول گول ٹکڑے بنا لیں۔
3۔ڈرم اسٹکس کو اچھی طرح دھو لیں ، دھونے کے بعد اچھی طرح سے خشک کر کے اس کے دو انچ کے برابر سلائس بنا لیں ۔ سبز مرچوں کو اچھی طرح سے دھو لیں۔ دھونے کے بعد اچھی طرح صاف کر کے خشک کر لیں ، خشک کر کرنے کے بعد اس کو درمیان میں سے کاٹ کر ان کے بیج نکال دیں ۔بیج نکالنے کے بعد اس کو دوحصوں میں تقسیم کر دیں۔ پیاز اور ادرک اچھی طرح سے چھیل لیں چھیلنے کے بعد ان کو باریک باریک کتر لیں۔
4۔بھیگی ہوئی دال کو تین کپ پانی میں ڈال دیں اوراس کے ساتھ ہی سبز مرچیں کتری ہوئی اور ہلدی ڈال دیں دونوں چیزیں ڈالنے کے بعد چار منٹ سے پانچ منٹ تک پکائیں کہ پکاتے پکاتے دال نرم ہو جائے ۔
5۔فرائی پین میں تیل ڈال کر تیل کو گرم کر یں ، تیل گرم کرنے کے بعد اس میں ثابت زیرہ ڈال کر اس کو فرائی کر لیں اس کے بعد اس میں کتری ہوئی ادرک کتری ہوئی لہسن اور تھوڑا تیل ڈال کر اچھی طرح سے پکائیں۔
6۔اس کے بعد فرائی پین میں سرخ پسی ہوئی مرچ اور پسا ہوا دھنیا ڈال کر اچھی طرح سے ہلائیں ۔ سوس پین میں آدھا کپ پانی ڈال کر اس میں ا ملی کا گودا ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کر لیں اور تیزی سے ہلائیں۔
7۔اب اس میں بھیگی ہوئی گوبھی کے پھول ڈال دیں اور اچھی طرح پکائیں اور اچھی طرح مکس کر لیں اور اس میں نمک حسب ذائقہ ڈال دیں ۔
8۔اس کے بعد تین منٹ سے چار منٹ تک متوار تر پکائیں ، حرارت نارمل کریں جب یہ اچھی طرح پک جائے تو اس میں سے بلبلے اٹھنے لگیں گے۔ اچھی طرح مکس کر کے حرارت بند کر دیں اب اس دال کو چاولوں کے ساتھ پیش کر یں۔
غذائیت:
کیلوریز(حرارے) 125
پروٹین 7.1
چکنائی 2.3
کاربو ہائیڈریٹس 18.6
فائبر ز(ریشے) 2.2

(7591) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Daal

More Recipes

Urdu cooking recipe of Arhar Ki Daal , learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Arhar Ki Daal is a Daal, and listed in the pulses lentils. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.