Chicken Piccata Recipe In Urdu - Recipe No. 7298

Chicken Piccata Urdu recipe is available at UrduPoint. Chicken Piccata is a famous dish in this region. You can read here Chicken Piccata recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Chicken Piccata. You can know the complete method to make Chicken Piccata on this page. We will also tell you how long it will take to make Chicken Piccata. Read the recipe, ingredients, and everything related to Chicken Piccata below.

چکن پکاٹا بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7298

Chicken Piccata Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن بریسٹ دو عدد

2 نمک حسب ذائقہ

3 پسا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ

4 پالک 100 گرام

5 مشرومز آٹھ سے دس عدد

6 چکن پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

7 کالی مرچ گدری پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

8 یخنی ایک پیالی

9 میدہ حسب ضرورت

10 سرکہ ایک کھانے کا چمچ

11 لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ

12 تازہ پارسلے ایک کھانے کا چمچ

13 مارجرین یا مکھن دو کھانے کے چمچ

14 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پالک کو بلانچ کرکے چوپ کریں اور ایک چائے کے چمچ مارجرین یا مکھن میں پانی خشک ہونے تک بھونیں اور آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ چھڑک کر چولہے سے اُتار لیں۔
  2. 2 چکن بریسٹ کو درمیان سے دو حصوں میں کرکے پلاسٹک شیٹ میں رکھ کر کچل کر چپٹا کر لیں۔
  3. 3 کالی مرچ اور نمک چھڑک کر ایک حصے پر پالک کا مکسچر رکھ کر اسے چکن کے دوسرے حصے سے بند کر دیں اور اچھی طرح خشک میدے میں رول کر لیں۔
  4. 4 فرائنگ پین میں مارجرین یا مکھن میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ملا کر گرم کریں اور اس میں چکن بریسٹ کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
  5. 5 اسی فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں لہسن کو فرائی کریں پھر یخنی،نمک،سرکہ،لیموں کا رس اور باریک چوپ کئے ہوئے مشرومز ڈال کر پکا کر ساس بنا لیں۔
  6. 6 گاڑھا ہونے پر اس میں فرائی کیا ہوا چکن ڈال کر چار سے پانچ منٹ پکائیں اور چکن کو نکال کر پلیٹر میں رکھ دیں۔
  7. 7 ساس میں باریک کٹا ہوا پارسلے اور چکن پاؤڈر ڈال کر دو سے تین منٹ مزید پکا لیں۔
  8. 8 تیار کئے ہوئے چکن بریسٹ پر گرم گرم ساس ڈال کر شروع کریں۔

(2162) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan

Urdu cooking recipe of Chicken Piccata, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Piccata is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.