Kolhapuri Chicken Recipe In Urdu - Recipe No. 6993

Kolhapuri Chicken Urdu recipe is available at UrduPoint. Kolhapuri Chicken is a famous dish in this region. You can read here Kolhapuri Chicken recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Kolhapuri Chicken. You can know the complete method to make Kolhapuri Chicken on this page. We will also tell you how long it will take to make Kolhapuri Chicken. Read the recipe, ingredients, and everything related to Kolhapuri Chicken below.

کولہاپوری چکن بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6993

Kolhapuri Chicken Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن ایک کلو

2 نمک حسب ذائقہ

3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

4 پیاز دو عدد درمیانی

5 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

6 ہلدی ایک چائے کا چمچ

7 کالی مرچ گدری پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

8 پسا ہوا ناریل دو کھانے کے چمچ

9 ٹماٹر دو عدد

10 دار چینی ایک ٹکڑا

11 تیزپات ایک پتہ

12 لونگ چار سے چھ عدد

13 لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ

14 دہی ایک پیالی

15 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کو صاف پانی سے اچھی طرح دھو کر چھلنی میں رکھ لیں۔
  2. 2 پیاز اور ٹماٹر کو باریک چوپ کرکے رکھ لیں۔
  3. 3 دہی کو پھینٹ کر اس میں نمک،لال مرچ،ہلدی اور لیموں کا رس ڈال کر ملائیں اور چکن کے ٹکڑوں کو اس مکسچر سے میرینیٹ کرکے آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  4. 4 پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں لونگ،دار چینی اور تیزپات ڈال کر کڑکڑا لیں۔
  5. 5 پھر اس میں ادرک لہسن ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کریں۔
  6. 6 پسا ہوا ناریل ڈال کر اس کی رنگت تبدیل ہونے تک بھونیں۔
  7. 7 پھر ٹماٹر ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں اور ٹھنڈا کرکے اس مکسچر کو بلینڈ کر لیں۔
  8. 8 پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر رکھیں اور اس میں میرینیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر ملائیں۔
  9. 9 درمیانی آنچ پر بیس سے پچیس منٹ پکا کر جب چکن گلنے پر آ جائے تو اس میں پیاز اور ٹماٹر کا پسا ہوا پیسٹ ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
  10. 10 گرم گرم ڈش میں نکال کر باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک کر نان یا چپاتی کے ساتھ شروع کریں۔

(2700) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan

Urdu cooking recipe of Kolhapuri Chicken, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Kolhapuri Chicken is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.