Beef Biryani Recipe In Urdu - Recipe No. 6991

Beef Biryani Urdu recipe is available at UrduPoint. Beef Biryani is a famous dish in this region. You can read here Beef Biryani recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Beef Biryani. You can know the complete method to make Beef Biryani on this page. We will also tell you how long it will take to make Beef Biryani. Read the recipe, ingredients, and everything related to Beef Biryani below.

بیف بریانی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6991

Beef Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

60 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گائے کا گوشت ایک کلو

2 چاول تین پیالی

3 ادرک لہسن پسا ہوا ڈیڑھ کھانے کا چمچ

4 پیاز چار عدد درمیانی

5 آلو چار عدد درمیانے

6 ٹماٹر کا پیسٹ آدھی پیالی

7 لال مرچ پسی ہوئی ڈیڑھ کھانے کا چمچ

8 ہلدی ایک چائے کا چمچ

9 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ

10 پسا ہوا دھنیا ڈیڑھ کھانے کا چمچ

11 دہی ایک پیالی

12 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

13 کڑی پتے حسب پسند

14 ہری مرچیں چار سے چھ عدد

15 پودینہ چند پتے

16 زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ

17 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت کو صاف دھو کر رکھ لیں۔پیاز کو باریک کاٹ لیں،آلوؤں کو چھیل کر دو ٹکڑے کریں اور ہلکا سا زردے کا رنگ لگا کر رکھ لیں۔
  2. 2 چاولوں کو دھو کر بیس منٹ کے لئے بھگو کر رکھ دیں۔
  3. 3 پین میں چار سے چھ کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں ثابت گرم مصالحہ،کڑی پتے اور زیرہ ڈال کر کڑکڑا لیں،پھر اس میں ادرک لہسن کو فرائی کریں۔
  4. 4 پھر گوشت ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  5. 5 کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں آلو اور پیاز کو علیحدہ علیحدہ سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
  6. 6 تلی ہوئی پیاز کو چورا کرکے زردے کے رنگ کے ساتھ دہی میں ملا کر رکھ لیں۔
  7. 7 گوشت جب ادھ گلا ہو جائے اور اس کا اپنا پانی خشک ہو جائے تو اس میں آلو،لال مرچ،ہلدی،دھنیا اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔
  8. 8 ٹماٹر کا پانی خشک ہونے پر آ جائے اور گوشت مکمل طور پر گل جائے تو درمیانی آنچ پر تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں۔
  9. 9 اس دوران نمک ملے اُبلتے ہوئے پانی میں پودینے کے پتے اور چاول ڈال کر ایک کنی اُبال لیں اور چھلنی میں ڈال کر چھان لیں۔
  10. 10 بڑے پین میں ہلکا سا کوکنگ آئل لگا کر آدھے چاول پھیلا کر ڈالیں،پھر اس پر تھوڑی سی دہی والی پیاز ڈالیں۔
  11. 11 گوشت کا مکسچر ڈال کر پھر سے پیاز ڈالیں اور آخر میں چاول ڈال کر ڈھکن مضبوطی سے بند کر دیں۔
  12. 12 ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
  13. 13 اچھی طرح ملا کر ڈش میں نکالیں اور تازہ سلاد کے ساتھ شروع کریں۔

(3230) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Biryani, Beef Biryani, Gosht Rice

Urdu cooking recipe of Beef Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Beef Biryani is a Mutton Biryani, Beef Biryani, Gosht Rice, and listed in the Mutton Biryani, Beef Biryani, Gosht chawal. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 60 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.