بند کریں
پکوان تمام ترا کیبپاکستانی کھانےباجرے کی میٹھی روٹی
باجرے کی میٹھی روٹی
اشیاء: باجرے کا آٹا کلو چینی/ شکر کلو یا حسب ضرورت خشخاش 50گرام سونف چائے کے دو چمچے الائچی خورد چار عدد گھی حسب ضرورت ترکیب: چینی/شکر کو پانی میں حل کر کے اور ابال کر اس کی چاشنی تیار کر لیجئے۔ باجرے کے آٹے میں خشخاش، سونف اور الائچی ملا لیجئے اور پھر چاشنی سے باجرے کے آٹے کو ایک ایک روٹی کے لئے ہتھیلی سے مل مل کر گوندھیے۔آٹا نہ زیادہ سخت ہو اور نہ زیادہ نرم۔آٹا ٹھیک طرح ہتھیلی سے ملنا ضروری ہے۔ ورنہ روٹی ٹوٹ جائے گی ایک ایک روٹی کا آٹا گوندھ کر اور روٹی بیل کر گرم سیدھے توے پر ڈالیے اور دونوں طرف گھی لگائیے۔ دونوں طرف سے سرخ ہو جائے تو نہایت احتیاط سے اس کو توے پر سے اتار لیجئے۔ اوپر گھی یا مکھن لگا کر گرم گرم تناول فرمائیے۔
کھانا پکانے کی مزید تراکیب پڑھنے کیلئے ہمارا فیس بک صفحہ لائیک کیجئے

(0) ووٹ وصول ہوئے

: متعلقہ عنوان