Nargisi Kofte Chaney Recipe In Urdu - Recipe No. 6513

Nargisi Kofte Chaney Urdu recipe is available at UrduPoint. Nargisi Kofte Chaney is a famous dish in this region. You can read here Nargisi Kofte Chaney recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Nargisi Kofte Chaney. You can know the complete method to make Nargisi Kofte Chaney on this page. We will also tell you how long it will take to make Nargisi Kofte Chaney. Read the recipe, ingredients, and everything related to Nargisi Kofte Chaney below.

نرگسی کوفتے چنے بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6513

Nargisi Kofte Chaney Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ آدھا کلو

2 انڈے چار عدد

3 سفید چنے ایک پیالی

4 نمک حسب ذائقہ

5 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

6 پیاز تین عدد درمیانی

7 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

8 پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ

9 پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ

10 پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ

11 ہری مرچیں تین سے چار عدد

12 ہرادھنیا چار کھانے کے چمچ

13 ڈبل روٹی کے سلائسز دو عدد

14 کوکنگ آئل چار سے چھ کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1قیمے کو دھو کر دونوں ہاتھوں میں دبائیں اور پانی نچوڑ کر اچھی طرح خشک کرلیں ،آدھے قیمے کو ایک چائے کے چمچ ادرک لہسن کے ساتھ درمیانی آنچ پر پکا کر پانی خشک کرلیں۔
  2. 2 کچے اور پکے ہوئے قیمے میں ہری مرچیں، ہرادھنیا ،ایک پیاز اور ڈبل روٹی کے سلائسز ملا کر چاپر میں پیس لیں۔ ایک انڈا، نمک اور ایک چائے کا چمچ لال مرچ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  3. 3 تین انڈوں کو ابال کر چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں، قیمے کے کوفتے بناتے ہوئے درمیان میں ایک کھانے کا چمچ ابلا ہوا انڈا رکھ کر اس پر نمک کالی مرچ چھڑک کر اچھی طرح کوفتہ بند کردیں۔
  4. 4 پھیلے ہوئے پین میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کریں ،پھر اس میں ادرک لہسن ،نمک، لال مرچ ،دھنیا اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر بھونیں ۔جب ٹماٹر گل جائیں اور تیل علیحدہ ہو جائے تو آدھی پیالی پانی شامل کردیں۔
  5. 5 گریوی میں ابال آنے پر اس میں کوفتے ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں،درمیان میں ایک سے دو مرتبہ پین کو کپڑے سے پکڑ کر ہلا دیں تاکہ گریوی یکساں پک جائے۔
  6. 6 تیل علیحدہ نظر آنے پر آدھی پیالی پانی اور ابلے ہوئے چنے ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

(7081) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Food

Urdu cooking recipe of Nargisi Kofte Chaney, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Nargisi Kofte Chaney is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.