بند کریں
پکوان تمام ترا کیبپاکستانی کھانےشاہ جہانی رائتہ
شاہ جہانی رائتہ
تازہ دہی لے کر اس کو اچھی طرح سے پھینٹ لیا جائے اور پھر اس میں ابلے ہوئے چکن کے ٹکڑے ملا لئے جائیں

اجزاء:
تازہ دہی:ایک پاؤ۔چکن:ایک چھٹانک(چھوٹے چھوٹے ٹکڑے)۔کشمش:پانچ گرام۔زیرہ:ایک ٹی سپون (بھنا ہوا)۔ مٹر :بیس گرام(بھگو کر تلے ہوئے)۔سیاہ مرچ:ایک ٹی سپون۔لوکی:تیس گرام(ابلی ہوئی)۔بادام:چار عدد۔ پیاز:آدھی باریک کٹی ہوئی۔سبز مرچ:ایک عدد۔کیلا:ایک عدد۔دھنیا اور پودینہ:سجاوٹ کے لئے۔
ترکیب:
تازہ دہی لے کر اس کو اچھی طرح سے پھینٹ لیا جائے اور پھر اس میں ابلے ہوئے چکن کے ٹکڑے ملا لئے جائیں نیم گرم دودھ میں ایک ٹی سپون زعفران ملا کر اسے دہی میں ڈال دیں اور اس کے بعد اس میں مٹر ،سیاہ مرچ،لوکی اور کیلے کو اچھی طرح آپس میں بلینڈ کر کے ملا دیں کٹی ہوئی پنیر زیرہ اور بادام کے ساتھ کشمش چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ملا دیں انہیں بھی پچھلے مرکب میں شامل کر کے اچھی طرح سے پھینٹ لیں پھر اس پر دھنیا اور پودینہ کے پتے سجا کر فریج میں رکھ دیں ایک گھنٹہ کے بعد ہی لذیذ رائتہ تناول فرمائیں۔

کھانا پکانے کی مزید تراکیب پڑھنے کیلئے ہمارا فیس بک صفحہ لائیک کیجئے

(0) ووٹ وصول ہوئے