Aloo Gohi Recipe In Urdu - Recipe No. 2153

Aloo Gohi Urdu recipe is available at UrduPoint. Aloo Gohi is a famous dish in this region. You can read here Aloo Gohi recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Aloo Gohi. You can know the complete method to make Aloo Gohi on this page. We will also tell you how long it will take to make Aloo Gohi. Read the recipe, ingredients, and everything related to Aloo Gohi below.

پھول گوبھی آلو بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 2153

Aloo Gohi Recipe In Urdu
اشیاء:
آلو آدھ کلو
پھول گوبھی آدھ کلو
ناریل کٹا ہوا ڈیڑھ پیالی
تیل آٹھ چمچ
پیاز کتری ہوئی ایک عدد
سوکھی لال مرچ پانچ عدد
ثابت دھنیا دو چمچ
رائی پسی ہوئی چوتھائی چمچ
پسا زیرہ چوتھائی چمچ
دار چینی ایک ٹکڑا
کالی مرچ ثابت چار عدد
لونگ دو عدد
ہلدی آدھ چمچ
ادرک کترا ہوا ایک ٹکڑا
لہسن کترا ہوا چار جوئے
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
پھول گوبھی اور آلو کو اچھی طرح کاٹ لیں، آلوؤں کے بڑے ٹکڑے بنا لیں، جبکہ پھول گوبھی کے ڈنٹھل بڑے بڑے پھولوں کی شکل میں کٹے ہوئے ہونے چاہئیں،ناریل کو دو پیالی گرم پانی میں ڈال کر بھگو لیں، آدھے گھنٹے بعد گرائنڈر کی مدد سے ان کو پیس لیں۔ اب نان اسٹک فرائی پین میں کھانے کا ایک چمچ تیل کا ڈال کر اسے گرم کر لیں۔ تیل گرم ہو جائے تو اس میں پسا ہواناریل ڈال کر اسے ہلکی آنچ پر دو سے تین منٹ تک پکا کر ایک طرف رکھ دیں۔ اب ایک مرتبہ پھر فرائی پین میں کھانے کا ایک چمچ تیل ڈالیں، اس میں کٹی ہوئی پیاز بھون لیں، اس میں سرخ مرچ، دھنیا، رائی، سونف اور زیرہ ، دار چینی، کالی مرچ اور لونگ آدھے گھنٹے کے لئے پکا ئیں اور جب یہ اجزاء پک جائیں تو چولہے کی آنچ بند کر دیں۔ گرائنڈر میں ان تمام اجزاء کے علاوہ ہلدی اور آدھی پیالی پانی ڈال کر اسے پیس لیں اور گاڑھی پیسٹ بنا لیں، ایک فرائی پین میں کھانے کے چار چمچ تیل ڈال کر اس میں ادرک اور لہسن بھی شامل کر دیں اور اسے پندرہ سیکنڈ تک پکائیں، اب اس میں باقی کٹی ہوئی پیاز بھی ڈال کر اسے سات سے آٹھ منٹ تک پکائیں۔ اس میں پیسٹ ڈال دیں اور مزید دو منٹ کے لئے پکائیں تھوڑا پانی ڈالیں اور آلو ڈال کر اسے پانچ منٹ تک ہلکی آنچ پر اور مزید دو منٹ کے لئے پکائیں تھوڑا پانی ڈالیں اور آلوڈال کر اسے پانچ منٹ تک ہلکی آنچ پر اور تھوڑا سا پکائیں، نمک اور آدھ پیالی پانی ڈال کر اسے مزید چھ سے سات منٹ کے لئے پکائیں۔ لیجئے پھول گوبھی آلو تیار ہیں۔

(5274) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Sabzi Dishes

More Recipes

Urdu cooking recipe of Aloo Gohi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Aloo Gohi is a Sabzi Dishes, and listed in the vegetable Dishes. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.