Lucknowi Potli Pulao Recipe In Urdu - Recipe No. 7396

Lucknowi Potli Pulao Urdu recipe is available at UrduPoint. Lucknowi Potli Pulao is a famous dish in this region. You can read here Lucknowi Potli Pulao recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Lucknowi Potli Pulao. You can know the complete method to make Lucknowi Potli Pulao on this page. We will also tell you how long it will take to make Lucknowi Potli Pulao. Read the recipe, ingredients, and everything related to Lucknowi Potli Pulao below.

لکھنوی پوٹلی پلاؤ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7396

Lucknowi Potli Pulao Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن 1 کلو

2 چاول (دھو کر آدھے گھنٹے کیلئے بھگو دیں) 1 کلو

3 پیاز (سلائس کاٹ لیں) 2 عدد

4 ادرک پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ

5 لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ

6 سفید زیرہ 1 کھانے کا چمچہ

7 ثابت گرم مصالحہ 1 کھانے کا چمچہ

8 سبز الائچی 8-10 عدد

9 دار چینی 2 ٹکڑے

10 دہی (پھینٹ لیں) 1/2 کپ

11 کیوڑہ 1 کھانے کا چمچہ

12 زرد رنگ 1 چٹکی

13 نمک حسب ذائقہ

14 گھی 1 کپ

پوٹلی کیلئے:

1 ثابت لال مرچیں 8-10 عدد

2 ثابت دھنیا 2 کھانے کے چمچے

3 سونف 2 کھانے کے چمچے

4 ادرک 2 بڑے ٹکڑے

5 لہسن کے جوئے 10-12 عدد

6 پیاز (بڑے ٹکڑے کاٹ لیں) 2 عدد

7 تیزپات 2 عدد

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ململ کے کپڑے میں ثابت لال مرچیں‘ثابت دھنیا‘سونف‘ادرک‘لہسن اور پیاز ڈال کر پوٹلی بنا لیں۔
  2. 2 ایک دیگچی میں 6-7 گلاس پانی‘نمک‘پوٹلی‘اور تیزپات ڈال کر 15 منٹ پکا کر چکن شامل کر دیں،درمیانی آنچ پر ڈھک کر چکن آدھا گلنے تک پکائیں۔
  3. 3 یخنی تیار ہو جائے تو چکن کی بوٹیاں الگ نکال کر پوٹلی بھی نکال دیں اور یخنی چھان لیں۔
  4. 4 ایک کھلے منہ کی دیگچی میں گھی گرم کر کے پیاز ڈال کر براؤن کر لیں۔
  5. 5 چکن‘ثابت گرم مصالحہ‘سفید زیرہ‘ادرک لہسن پیسٹ‘سبز الائچی‘دار چینی‘نمک اور دہی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
  6. 6 تمام مصالحے یکجان ہو جائیں تو یخنی اور چاول ڈال کر ضرورت ہو تو گرم پانی شامل کر دیں۔
  7. 7 پہلے تیز آنچ پر پکائیں،پانی خشک ہو جائے تو آنچ دھیمی کر دیں۔
  8. 8 کیوڑے میں زرد رنگ شامل کر کے ڈال دیں،10 منٹ دم پر رکھیں سرونگ ڈش میں نکال کر سرو کریں۔

(2492) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pulao

Urdu cooking recipe of Lucknowi Potli Pulao, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Lucknowi Potli Pulao is a Pulao, and listed in the pulao Pilaf. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.