Pulao Kabab Recipe In Urdu - Recipe No. 7247

Pulao Kabab Urdu recipe is available at UrduPoint. Pulao Kabab is a famous dish in this region. You can read here Pulao Kabab recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Pulao Kabab. You can know the complete method to make Pulao Kabab on this page. We will also tell you how long it will take to make Pulao Kabab. Read the recipe, ingredients, and everything related to Pulao Kabab below.

پلاؤ کباب بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7247

Pulao Kabab Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

8 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن بریسٹ آدھا کلو

2 چاول تین پیالی

3 نمک حسب ذائقہ

4 پسا ہوا ادرک لہسن دو کھانے کے چمچ

5 پیاز تین عدد درمیانی

6 سونف ایک کھانے کا چمچ

7 ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ

8 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

9 کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ

10 سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

11 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ

12 گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ

13 ہرا دھنیا آدھی گٹھی

14 ہری مرچیں چار سے چھ عدد

15 انڈے دو عدد

16 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کو صاف دھو کر چھلنی میں ڈال کر اچھی طرح خشک کر لیں۔چاولوں کو بیس منٹ پہلے بھگو کر رکھ دیں۔
  2. 2 چاپر میں چکن،ایک پیاز،ایک چائے کا چمچ زیرہ،ہرا دھنیا اور ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن ڈال کر باریک پیس لیں۔
  3. 3 اس مکسچر میں سفید مرچ،گرم مصالحہ،نمک اور انڈے ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور حسب پسند لمبے یا گول کباب بنا لیں۔
  4. 4 لکڑی کی سیخوں پر ان کبابوں کو لگا کر دس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  5. 5 اوون کو پندرہ منٹ پہلے 180C پر گرم کر لیں اور ان سیخوں پر برش کی مدد سے کوکنگ آئل لگائیں اور فوائل لگی ہوئی بیکنگ ٹرے میں رکھ دیں۔بیس منٹ کے لئے بیک کرکے نکال لیں۔
  6. 6 پین میں یخنی بنانے کے لئے چار پیالی پانی ڈال کر اس میں ایک موٹی کٹی ہوئی پیاز،سونف اور دھنیا ڈال کر ہلکی آنچ پر پندرہ سے بیس منٹ اُبال لیں اور مصالحہ چھان کر یخنی علیحدہ کرکے رکھ لیں۔زیرہ اور ہری مرچوں کو ملا کر پیس لیں۔
  7. 7 علیحدہ پین میں چار سے چھ کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اس میں ثابت گرم مصالحہ ڈال کر کڑکڑا لیں اور باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہرا فرائی کر لیں۔
  8. 8 اس میں ادرک لہسن،زیرہ،ہری مرچیں اور کالی مرچ ڈال کر ہلکا سا پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے فرائی کریں اور چاولوں کو پانی سے نکال کر اس میں ڈال کر تین سے چار منٹ بھونیں۔
  9. 9 پھر یخنی اور نمک ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں،پانی خشک ہونے پر آجائے تو اس میں بیک کئے ہوئے کباب رکھ کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
  10. 10 احتیاط سے ڈش میں نکالیں کہ کباب ٹوٹنے نہ پائیں اور حسب پسند سلاد اور رائتے کے ساتھ شروع کریں۔

(2173) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pulao

Urdu cooking recipe of Pulao Kabab, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Pulao Kabab is a Pulao, and listed in the pulao Pilaf. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 8 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.