Apple Cinnamon Roll Recipe In Urdu - Recipe No. 7269

Apple Cinnamon Roll Urdu recipe is available at UrduPoint. Apple Cinnamon Roll is a famous dish in this region. You can read here Apple Cinnamon Roll recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Apple Cinnamon Roll. You can know the complete method to make Apple Cinnamon Roll on this page. We will also tell you how long it will take to make Apple Cinnamon Roll. Read the recipe, ingredients, and everything related to Apple Cinnamon Roll below.

ایپل سینامن رول بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7269

Apple Cinnamon Roll Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

60 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 پف پیسٹری 250 گرام

2 ہرے سیب آدھا کلو

3 چینی تین چوتھائی پیالی

4 پسی ہوئی دار چینی آدھا چائے کا چمچ

5 لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ

6 کارن فلار ایک کھانے کا چمچ

7 لیمن فوڈ کلر ایک چٹکی

8 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1اس ڈش کو بنانے کے لئے پہلے پف پیسٹری بنا لیں۔
  2. 2 ایک پیالی مارجرین یا مکھن کو پگھلا کر ٹھنڈا کر لیں،ڈیڑھ پیالی میدے میں نمک ڈال کر سادے پانی سے گوندھیں اور ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔
  3. 3 خشک میدہ چھڑک کر گوندھے ہوئے میدے کو لمبائی میں بیل لیں اور مارجرین کو پھیلا کر لگا لیں کچھ حصہ خالی چھوڑ دیں،خالی چھوڑیں ہوئے حصے کو فولڈ کر کے درمیان میں لے آئے پھر دوسری طرف سے مارجرین لگے ہوئے حصے کو اُٹھا کر اس کے اوپر فولڈ کر لیں۔
  4. 4 اس کو پلاسٹک میں لپیٹ کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  5. 5 پھر نکال کر خشک میدہ چھڑک کر ہلکے ہاتھ سے بیل لیں اور دوبارہ اسی طرح سے تین حصوں میں فولڈ کر لیں۔اس عمل کو تین سے چار مرتبہ کریں (ہر مرتبہ کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھیں)۔
  6. 6 اس دوران سیب کی فلنگ تیار کر لیں،جس کے لئے سیب کو چھیل کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹیں اور ان پر لیموں کا رس چھڑک کر رکھ دیں۔
  7. 7 پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھیں اور اس میں ایک چوتھائی پیالی پانی شامل کر دیں،پانچ سے سات منٹ ہلکی آنچ پر پکا کر اس میں چینی اور فوڈ کلر ڈالیں۔
  8. 8 جب چینی کا شیرہ بننے لگے تو اس میں کارن فلار چھڑک کر اچھی طرح ملائیں اور چولہے سے اتار لیں۔ٹھنڈا ہونے پر دار چینی چھڑک کر رکھ دیں۔
  9. 9 تیار کی ہوئی پیسٹری کو بیل کر اس کی ایک انچ کی پٹیاں کاٹ کر المونیم کی کون پر لپیٹ لیں،کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کر کے ان کونز کو سنہری فرائی کر لیں۔
  10. 10 اچھی طرح ٹھنڈے ہونے پر ان میں سے کون نکال لیں اور ان میں سیب کی فلنگ بھر دیں۔
  11. 11 اپنی پسند کی آئسکریم یا ٹھنڈی فریش کریم کے ساتھ شروع کریں۔

(1954) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Rolls

Urdu cooking recipe of Apple Cinnamon Roll, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Apple Cinnamon Roll is a Rolls, and listed in the roll. its preparation time is only 60 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.