Pizza Roll Recipe In Urdu - Recipe No. 7161

Pizza Roll Urdu recipe is available at UrduPoint. Pizza Roll is a famous dish in this region. You can read here Pizza Roll recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Pizza Roll. You can know the complete method to make Pizza Roll on this page. We will also tell you how long it will take to make Pizza Roll. Read the recipe, ingredients, and everything related to Pizza Roll below.

پیزا رول بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7161

Pizza Roll Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

40 منٹ

پکانے کا وقت

15 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 دم کا قیمہ ایک پیالی

2 میدہ ڈھائی پیالی

3 نمک حسب ذائقہ

4 خشک خمیر ایک کھانے کا چمچ

5 ٹماٹر کا پیسٹ ایک پیالی

6 کٹی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ

7 موزریلا چیز آدھی پیالی

8 چیڈر چیز آدھی پیالی

9 مارجرین یا مکھن دو کھانے کے چمچ

10 انڈا ایک عدد

11 چینی ایک چائے کا چمچ

12 دودھ آدھی پیالی

13 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دم کا قیمہ بنانے کے لئے 200 گرام قیمے میں ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن،حسب ذائقہ نمک،ایک چائے کا چمچ پسا ہوا پپیتہ،ایک پسی ہوئی پیاز،ایک کھانے کا چمچ بھنے ہوئے پسے ہوئے چنے،لال مرچ اور پسا گرم مصالحہ ایک ایک چائے کا چمچ اور آدھی پیالی دہی ڈال کر پندرہ سے بیس منٹ رکھ دیں۔
  2. 2 پھر قیمے کو ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔
  3. 3 آدھی پیالی میدے میں نمک،چینی،خمیر اور گرم دودھ میں ڈال کر پھینٹ لیں۔ڈھک کر گرم جگہ پر پانچ سے سات منٹ رکھ دیں۔
  4. 4 چھوٹے ساس پین میں مارجرین یا مکھن میں لال مرچ،ٹماٹر کا پیسٹ اور نمک ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکا کر ساس بنا لیں۔
  5. 5 میدے میں خمیر والا میدہ،چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل اور انڈا ڈال کر نرم گوندھ لیں اور ڈھک کر گرم جگہ پر اتنی دیر رکھیں کہ اچھی طرح پھول جائے۔
  6. 6 گندھے ہوئے میدے کو بیل کر اس پر لمبائی کے رخ پر پہلے ٹماٹر کا ساس ڈالیں پھر تیار کیا ہوا قیمہ رکھیں اور اوپر سے کش کیا ہوا چیز چھڑک کر اسے رول کر لیں۔
  7. 7 پھر اس رول کے ڈیڑھ سے دو انچ کے قتلے کاٹ لیں اور پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 180C پر دس سے بارہ منٹ کے لئے بیک کر لیں۔
  8. 8 ان مزیدار پیزا رولز کو چائے یا کافی کے ساتھ انجوائے کریں۔

(2685) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pizza

Urdu cooking recipe of Pizza Roll, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Pizza Roll is a Pizza, and listed in the pizza. its preparation time is only 40 minutes and it's making time is just 15 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.