Arvi Gosht Recipe In Urdu - Recipe No. 6950

Arvi Gosht Urdu recipe is available at UrduPoint. Arvi Gosht is a famous dish in this region. You can read here Arvi Gosht recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Arvi Gosht. You can know the complete method to make Arvi Gosht on this page. We will also tell you how long it will take to make Arvi Gosht. Read the recipe, ingredients, and everything related to Arvi Gosht below.

اروی گوشت بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6950

Arvi Gosht Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گوشت آدھا کلو

2 اروی آدھا کلو

3 نمک حسب ذائقہ

4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

5 پیاز(باریک کٹی ہوئی) آدھی پیالی

6 ٹماٹر دو عدد درمیانے

7 دہی چار کھانے کے چمچ

8 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

9 پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ

10 ہلدی تین چوتھائی چائے کا چمچ

11 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ

12 پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ

13 بڑی ہری مرچیں تین سے چار عدد

14 ہرا دھنیا حسب پسند

15 لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ

16 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1اروی کو چھیل کر نمک ملے پانی میں بھگو کر رکھ دیں،پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر لیں۔
  2. 2 پھر اس میں ادرک لہسن،نمک،لال مرچ،دھنیا،ہلدی اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
  3. 3 جب ٹماٹر گل جائیں تو اس میں گوشت اور دہی ڈال کر بھونیں۔
  4. 4 تیل علیحدہ ہونے پر اس میں دو پیالی پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں،ابال آنے پر آنچ ہلکی کرکے گوشت ادھ گلا ہونے تک (پچیس سے تیس منٹ) پکائیں۔
  5. 5 پھر اس میں ثابت ارویاں ڈال کر دس سے پندرہ منٹ پکائیں،جب ارویاں گلنے پر آجائے تو بھنا کٹا زیرہ،ہری مرچیں،گرم مصالحہ اور لیموں کا رس ڈال کر ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ دم پر رکھ دیں۔
  6. 6 چولہے سے اتارتے ہوئے باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک لیں۔

(3378) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Sabzi Gosht

Urdu cooking recipe of Arvi Gosht, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Arvi Gosht is a Sabzi Gosht, and listed in the meat and vegetable. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.