Tomato Black Pepper Salad Recipe In Urdu - Recipe No. 1365

Tomato Black Pepper Salad Urdu recipe is available at UrduPoint. Tomato Black Pepper Salad is a famous dish in this region. You can read here Tomato Black Pepper Salad recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Tomato Black Pepper Salad. You can know the complete method to make Tomato Black Pepper Salad on this page. We will also tell you how long it will take to make Tomato Black Pepper Salad. Read the recipe, ingredients, and everything related to Tomato Black Pepper Salad below.

ٹماٹر کا سلاد اور سیاہ مرچ کے دانے بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1365

Tomato Black Pepper Salad Recipe In Urdu
سامان:
مکئی کے دانے (ثابت ) دو کپ
شملہ مرچ (پیلی) ایک عدد میڈیم سائز
شملہ مرچ (سبز ) دو عدد میڈیم سائز
انناس چار عدد ٹکڑے
ٹماٹر تین عدد میڈیم سائز
سبز مرچیں ایک سے دو عددتک
پودینے کی پتیاں کپ
کالی مر چ کے دانے(ثابت) 15سے20عددتک
لیمن جوس دو ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
1۔مکئی کے دانے اچھی طرح صاف کر کے دھو لیں اور نمکین پانی میں نرم ہونے تک ابال لیں۔ جب نرم ہو جائیں تو جلدی سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کیلئے ایک طرف رکھ دیں۔ اگر آپ نے میٹھے دانے بنانے ہوں تو اسی طرح ابال کر خوش ذائقہ بنا سکتے ہیں۔ لیکن استعمال سے پہلے اچھی طرح دھو لیں ۔
2۔شملہ مرچ پیلی اور شملہ مرچ سبز دونوں کو اچھی طرح دھو لیں اور درمیان میں سے ایک سنٹی میٹر کے ٹکڑے کاٹ لیں۔ اسی طرح سے انناس کے ٹکڑے بھی ایک سینٹی میٹر کے برابر کاٹ لیں۔
3۔ٹماٹر کو اچھی طرح سے دھو لیں اور درمیان میں سے ایک چوتھائی میں بیج نکال کر خشک کر لیں اور ایک سینٹی میٹر سائز کے ٹکڑے بنا لیں۔
4۔سبز مرچیں اچھی طرح بغیر وافر پانی سے دھو کر خشک کر لیں ، اس میں بیج نکال کر اس کو باریک باریک کاٹ لیں ۔ اسی طرح پودینے کی پتیاں صاف کر کے دھو لیں ۔ کالی مرچ کے دانے بھی صاف کر کے رکھ لیں۔
5۔مکئی کے دانوں کے ساتھ شملہ مرچ پیلی اور شملہ مرچ سبز ٹماٹر اور انناس کو الگ الگ رکھ دیں اور چند منٹوں کے لئے خشک ہونے دیں ۔ اس کے بعد ایک پلیٹ میں خوبصورتی سے سجا کر ایک طرف کرلیں اور اس کے بعد اس میں لیمن جوس چھڑک دیں اور پسی ہوئی کالی مرچ ،سبز مرچ جو پہلے سے کاٹ کر رکھی ہواور پودینے کی پتیاں اس میں شامل کر دیں۔
6۔استعمال سے پہلے اس ڈش کو چند منٹوں کے لئے ٹھنڈک میں رکھ دیں، اس کے بعد استعمال کر یں۔
غذائیت:
کیلوریز (حرارے) 60
پروٹین 2.2
چکنائی 0.4
کاربوہائیڈریٹس 13.5
فلائبرز(ریشے) 1.1

(5236) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Salads

More Recipes

Urdu cooking recipe of Tomato Black Pepper Salad, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Tomato Black Pepper Salad is a Salads, and listed in the salad. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.