Bhari Huwi Lauki - Article No. 2240

Urdu Cooking Bhari Huwi Lauki بھری ہوئی لو کی (Article No. 2240) - Pakistani cooking Articles in Urdu, cooking information in Urdu and Food recipes in Urdu. Cooking articles in Urdu and Cooking features in Urdu.

Bhari Huwi Lauki Recipe In Urdu

بھری ہوئی لو کی - آرٹیکل نمبر 2240

اشیاء: لوکی ایک عدد قیمہ کلو لہسن(پسا ہوا) ایک چھوٹا چمچ پیاز چار گٹھی ادرک ایک انچ کا ٹکڑا ٹماٹر چار عدد دھنیا(پسا ہوا) 1چائے کا چمچ نمک حسب ذائقہ سرخ مرچ حسب ذائقہ چاول(ایک کنی پر ابلے ہوئے) ایک پیالی گرم مصالحہ (پسا ہوا) چھوٹا چمچ ترکیب: لو کی دھو لیں ایک سراکاٹ کر اندر سے بیج اس طرح نکا لیں کہ خول سارہ جائے۔
ایک گٹھی پیازکو لچھے کی صورت کاٹ لیں اور باقی تین گٹھی پیاز کو آملیٹ کی طرح کاٹ لیں۔ ادرک بھی باریک کاٹ لیں۔ ٹماٹروں کو ابلے ہوئے پانی میں رکھیں پھر ان کا چھلکا اتار کر کانٹے سے گود لیں۔ اب ایک پتیلی میں آئل ڈالیں اس میں پیاز کے لچھے اور آدھی ادرک ڈال دیں۔
سرخ ہونے پر اب اس میں پسا ہوا لہسن، پساہوا دھنیا ، نمک، مرچ اور گرم مصالحہ ڈال دیں قیمہ بھن جائے تو بقیہ پیاز بھی ڈال دیں اور پتیلی پر ڈھکن رکھ دیں۔ آنچ دھیمی کر کے پیاز اور قیمہ تھوڑی دیر پکائیں۔ اب آدھے قیمے میں ابلے ہوئے چاول ملا کر لوکی میں بھر دیں باقی قیمے کی ایک تہہ پتیلی میں لگا ئیں اس پر لو کی رکھیں کچھ قیمہ لو کی کے اوپر ڈالیں۔ پتیلی پر ڈھکن رکھ کر دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔

More From Mutton And Beaf Keema Recipes