Keemay Walay Naan - Article No. 3149

Urdu Cooking Keemay Walay Naan قیمے والے نان (Article No. 3149) - Pakistani cooking Articles in Urdu, cooking information in Urdu and Food recipes in Urdu. Cooking articles in Urdu and Cooking features in Urdu.

Keemay Walay Naan Recipe In Urdu

قیمے والے نان - آرٹیکل نمبر 3149

اشیاء: میدہ آدھا کلو ثابت دھنیا آدھا چائے کا چمچہ پیاز باریک کٹی ہوئی دو عدد گھی آدھی پیالی کٹا انار دانہ ایک ٹیبل سپون بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ قیمہ ایک پاؤ سرخ مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ نمک حسب ذائقہ ہری مرچ کٹی ہوئی چار عدد خمیر آدھا چائے کا چمچ ترکیب: 1۔
ایک دیگچی یا تسلے میں باریک قیمہ مشین سے نکلا ہوا دھو کر ڈالیں، ساتھ ہی نمک، مرچ ، پیاز، لہسن، ادرک، گرم مصالحہ ، انار دانہ اور ہری مرچ اچھی طرح ملائیں کہ نرم ساپیسٹ بن جائے۔ 2۔میدے میں نمک ، بیکنگ پاؤڈر اور چینی ڈال کر چھان لیں اور خمیر کا پانی ڈال کر گوندھ لیں جس طرح سادے نان کے لئے آٹا گوندھا تھا، اسے ڈھائی گھنٹے کے لئے رکھ دیں اور پھر اس کے آٹھ پیڑے بنا لیں۔
3۔ہر پیڑا بیلیں، اوپر سے قیمہ لگائیں اور ایک پتلا سا پیڑا بیل کر اوپر سے رکھ دیں اور تندور میں لگائیں، قیمہ والے نان تیار ہیں۔ رائتے کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Mutton And Beaf Keema Recipes