Mumtaz Mahal Keema - Article No. 6410

Urdu Cooking Mumtaz Mahal Keema ممتاز محل قیمہ (Article No. 6410) - Pakistani cooking Articles in Urdu, cooking information in Urdu and Food recipes in Urdu. Cooking articles in Urdu and Cooking features in Urdu.

Mumtaz Mahal Keema Recipe In Urdu

ممتاز محل قیمہ - آرٹیکل نمبر 6410

دونوں قسم کے قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کرلیں،پھر اس میں ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن،نمک اور سفید مرچ لگا کر رکھ دیں۔
دہی،چیز اور آدھی کریم ملا کر پھینٹ لیں پھر اس کو قیمے میں ڈال کر ملالیں اور آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔


پین میں آدھی پیالی پانی یا یخنی ڈال کر اس میں موٹی کٹی ہوئی پیاز اور بادام یا کا جوڈال کر پانی خشک ہونے تک پکائیں پھر ٹھنڈا کرکے بلینڈر میں پیس لیں۔پیستے ہوئے ساتھ میں صاف کی ہوئی خشخاش بھی شامل کردیں۔
علیحدہ پین میں کوکنگ آئل میں ادرک ،لہسن کو فرائی کریں اور خوشبو آنے پر اس میں پیاز کا پیسٹ ،بھنا ہوا پسا ہوا زیرہ اور دھنیا ڈال کر فرائی کریں۔

تیل علیحدہ ہونے لگے تو اس میں قیمہ ڈال کر ملائیں اور درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
قیمے کا پانی خشک ہونے پر آجائے تو اس میں کریم اور پسی ہوئی الائچی ڈال دیں۔ڈھک کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

More From Mutton And Beaf Keema Recipes