Qeema Podina Donuts - Article No. 6006

Urdu Cooking Qeema Podina Donuts قیمہ پودینہ ڈونٹس (Article No. 6006) - Pakistani cooking Articles in Urdu, cooking information in Urdu and Food recipes in Urdu. Cooking articles in Urdu and Cooking features in Urdu.

Qeema Podina Donuts Recipe In Urdu

قیمہ پودینہ ڈونٹس - آرٹیکل نمبر 6006

قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کر لیں اور اس کے دو حصے کر لیں ۔ ایک حصے کو نمک اور لہسن کے ساتھ اس کے اپنے ہی پانی میں اتنی دیرا بالیں کہ پانی خشک ہوجائے ۔
زیرہ، چنے اور ناریل کو توے پر پھون لیں ، ایک پیاز کو باریک کاٹ کر سنہری فرائی کر لیں۔


چاپر میں بھنے ہوئے مصالحے ڈال کر پیس لیں ، پھر اس میں ابلاہوا قیمہ ،کچا قیمہ ، ادرک ، کچی پیاز ،فرائی پیاز ، ہری مرچیں اور ڈبل روٹی کا سلائس شامل کرکے پیسیں ۔آخر میں اس میں پودینہ ڈال کر ہلکا ساپیسیں اور چاپر سے نکال لیں ۔
نمک ، لال مرچ اور انڈاڈال کر اچھی طرح ملائیں اور چھوٹے چھوٹے ڈو نٹس کے شیپ کے کباب بنالیں ۔گر م کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں ۔

More From Mutton And Beaf Keema Recipes