Shepherd's Pie - Article No. 6692

Urdu Cooking Shepherd's Pie شیپہرڈس پائی (Article No. 6692) - Pakistani cooking Articles in Urdu, cooking information in Urdu and Food recipes in Urdu. Cooking articles in Urdu and Cooking features in Urdu.

Shepherd's Pie Recipe In Urdu

شیپہرڈس پائی - آرٹیکل نمبر 6692

آلوؤں کو ابال کر میش کرکے رکھ لیں۔
پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں ادرک لہسن،نمک،ایک چائے کا چمچ کالی مرچ،ٹماٹر کا پیسٹ،باریک کٹے ہوئے گاجر اور مشرومز،مٹر اور قیمہ ڈال کر بھونیں۔جب تیل علیحدہ ہو جائے تو چولہے سے اتار کر رکھ لیں۔

مارجرین یا مکھن میں میدہ ڈال کر بھونیں اور خوشبو آنے پر چولہے سے اتار لیں،اس میں لکڑی کا چمچ چلاتے ہوئے کریم شامل کریں اور اچھی طرح ملا کر اس میں چکن پاؤڈر،کالی مرچ اور کش کیا ہوا چیز شامل کر لیں۔
شیشے کی ڈش میں ایک سے دو چمچ کریم کا مکسچر پھیلا کر ڈال دیں اور اس پر تیار کئے ہوئے قیمے کی تہہ لگا دیں۔

آلوؤں میں کریم کے مکسچر کو ڈال کر اسے الیکٹرک بیٹر سے پھینٹیں اور پائیپنگ بیگ میں بھر لیں۔
قیمے کی ڈش پر خوبصورتی سے آلوؤں کا مکسچر ڈال دیں۔گرم کئے ہوئے اوون میں 180Cپر دس سے بارہ منٹ کے لئے بیک کر لیں۔

More From Apple Pie And Other Pie