Aalo Ki Tikiyaan Recipe In Urdu

آلو کی ٹکیاں بنانے کی ترکیب

Aalo Ki Tikiyaan Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 آلو ایک کلو گرام
2 ہرادھنیا(کٹا ہوا) دو کھانے کے چمچ
3 ہری مرچ(کٹی ہوئی) دو کھانے کے چمچ
4 نمک ولال مرچ حسب ذائقہ
5 تیل(فرائی کرنے کے لیے) حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1آلو اچھی طرح دھولیں اور اتنا ابال لیں کہ گل جائیں۔ابھی آلو گرم ہی ہوں تو انہیں چھیل کر پیس لیں ۔
  2. 2 ان میں نمک،لال مرچ پاؤڈر،ہری مرچیں اور ہرادھنیا شامل کر دیں اورپھر ٹھنڈا ہونے دیں۔
  3. 3 آلوؤں کو آٹھ یا دس برابر حصوں میں بانٹ لیں۔ان کے پیڑے بنا کر انہیں چپٹا کر کے کباب کی شکل دے دیں۔
  4. 4 اب ایک گہرے اور بھاری پیندے والے برتن میں تیل گرم کریں جب تیل تیز گرم ہو جائے تو ایک دفعہ میں چار کباب ڈالیں۔
  5. 5 جب ایک طرف سے سنہری ہو جائیں تو انہیں پلٹ کر دوسری طرف سے سنہری کر لیں مگر اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ جلنے نہ پائیں۔پودینے یا سونٹھ کی چٹنی کے ساتھ اسی وقت گرم گرم پیش کریں۔

(401) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aloo - مزید آلو سے بنے کھانے

Urdu cooking recipe of Aalo Ki Tikiyaan, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Aalo Ki Tikiyaan is a Aloo, and listed in the Potato. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.