Aam Kachumar Achar Recipe In Urdu

کچومر اچار آم بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Aam Kachumar Achar , learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Aam Kachumar Achar is a Aam Ka Achar, and listed in the mango pickle. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Aam Kachumar Achar  Recipe In Urdu

اشیاء:
آم پانچ کلو گرام(اچاری)
سرسوں کا تیل حسب ضرورت
لہسن جوئے ایک کلو گرام
کلونجی ایک پاؤ
سرخ مرچ ایک پاؤ (پسی ہوئی)
تیل سرسوں حسب ضرورت(کچا)
نمک سانبھر ایک پاؤ
سونف ایک پاؤ
ترکیب:
سب سے پہلے آموں میں سے گٹھلیاں نکال کر ایک ایک انگلی لمبی ان کی قاشیں کاٹ مرتبان میں ڈال دیں پھر نمک سانبھر اور سرخ مرچ قاشوں میں ملا دی جائیں اس کے بعد سونف اور کلونجی (ثابت) بھی ڈال دیں اور پھر مرتبان کا منہ بند کر کے تین دن تک دھوپ میں رکھ دیں ۔ اس کے بعد ہر روز مرتبان کو ہلانا ضروری ہے۔ اس طریقے سے تمام اجزا ء خوب اچھی طرح سے پھانکوں میں مل جائیں گے ۔ چوتھے دن سرسوں کا کچا تیل اس میں اس قدر ڈالیں کہ تمام اشیا ء تیل میں اچھی طرح سے ڈوب جائیں اور پھر دو ہفتے سے بھر پور اچار تیار ہے۔

متعلقہ پکوان

(4030) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aam Ka Achar - مزید آم کا اچار

More Recipes - مزید تراکیب