Achaar Gosht Recipe In Urdu

اچار گوشت بنانے کی ترکیب

Achaar Gosht Recipe In Urdu

اجزاء:
گوشت ڈیڑھ کلو گرام
پسی ہوئی لہسن، ادرک ڈیڑھ کھانے کا چمچہ
پیاز دو عدد
دہی ڈیڑھ پیالی
پسی ہوئی لال مرچ دو کھانے کے چمچے
ہلدی ایک چائے کا چمچہ
پسا ہوا دھنیا دو کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
تیل دو پیالیاں
سونف ایک چائے کا چمچہ
رائی ایک چائے کا چمچہ
میتھی ایک چائے کا چمچہ
کلونجی ایک چائے کا چمچہ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ
ہری مرچیں بڑی 8عدد
لیموں ایک عدد
ترکیب:
سونف، رائی، میتھی، اور سفید زیرہ کو باریک کوٹ کر ایک جگہ رکھ لیں۔ تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈالیں سنہری ہونے تک تل لیں۔ اب اس میں گوشت، لہسن ، ادرک، نمک اور تمام مصالحے ڈال کر بھون لیں، پھر دوگلاس پانی ڈال کر ابال لیں اور آنچ دھیمی کر کے گوشت گلنے کے لئے ڈھانپ دیں۔ گوشت گل جائے تو ا س میں دہی ڈال کر بھون لیں۔ تیل اوپرآجائے تو مصالحے بھری مرچیں ڈال دیں اور اس کے ساتھ ہی لیموں کا عرق چھڑک کر 10منٹ دم دے کر اتار لیں ۔لذیذ اچار گوشت ، نان کے ساتھ پیش کر یں۔ گھر کے مصالحے سے تیار کیا ہوا اچار گوشت سب کو ضرورپسند آئے گا۔

متعلقہ پکوان

(6294) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Achari Gosht - مزید اچاری گوشت

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Achaar Gosht, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Achaar Gosht is a Achari Gosht, and listed in the Achari Mutton, Achari Beef. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.