Achar Aam Recipe In Urdu - Recipe No. 1208

اچار آم بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1208

Achar Aam Recipe In Urdu

اشیاء:
کچے آم اڑھائی کلو گرام
تیل حسب ضرورت
نمک ایک پاؤ
کلونجی آدھا چھٹانک
سونف آدھا چھٹانک
ہلدی ایک چھٹانک(پسی ہوئی)
میتھی کے بیج ایک چھٹانک
ہینگ آدھا تولہ
سرخ مرچ ایک چھٹانک
سونٹھ آدھا چھٹانک
رائی آدھا چھٹانک
ترکیب:
سب سے پہلے تمام مصالحہ جات کو اچھی طرح سے کوٹ لیا جائے لیکن میتھی کے بیج الگ رکھ لئے جائیں۔ ۔ انھیں مصالحہ جات میں شامل نہ کریں ۔ کوٹے ہوئے مصالحوں میں تھوڑا سا سرسوں کا تیل ملا کر ان کا ملیدہ سا بنا لیا جائے۔ آموں کی ڈنڈیاں چاقو سے صاف کر لی جائیں اور آموں کو اچھی طرح سے دھو کر ان کی چار چار عدد پھانکیں اس طربقے سے کاٹ لیں کہ وہ ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں ۔اس کے بعد پھانکوں میں سے گٹھلیاں نکال کر پھینک دیں اور ان کی جگہ تیل ملا ہوا مصالحہ بھر دیا جائے۔ انھیں آپ کسی برتن میں رکھتے جائیں۔ اب جس برتن میں میں آپ اچار ڈالنا چاہتے ہیں مصالحہ بھرے ہوئے آم اس میں ڈال دئیے جائیں اور باقی مصالحہ اور میتھی کے بیج بھی مرتبان میں ڈال کر ڈھکن بند کر کے اس کے منہ پر کپڑا باند ھ کر دھوپ میں رکھ دیا جائے تاکہ پانی اچھی طرح سے خشک ہو جائے۔ روزانہ اس کو ہلا کر دیکھتے رہیں اور کم از کم چار دن تک اسے دھوپ میں رکھیں ۔ اور جب پانی اچھی طرح سے خشک ہو جائے تو سرسوں کا تیل ڈال دیں۔ تیل اتنی مقدار میں ڈالیں کہ تمام تر آم اس میں اچھی طرح سے ڈوب جائیں ۔ چار پانچ دن میں یہ لذیذ ترین اچار تیار ہو جائے گا۔ مزے مزے سے تناول فرمائیں۔

متعلقہ پکوان

(4211) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mango - مزید آم کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Achar Aam, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Achar Aam is a Mango, and listed in the mango aur aam. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.