Achar Galgal Recipe In Urdu - Recipe No. 1227

Achar Galgal Urdu recipe is available at UrduPoint. Achar Galgal is a famous dish in this region. You can read here Achar Galgal recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Achar Galgal. You can know the complete method to make Achar Galgal on this page. We will also tell you how long it will take to make Achar Galgal. Read the recipe, ingredients, and everything related to Achar Galgal below.

اچار گلگل بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1227

Achar Galgal Recipe In Urdu
اشیاء:
گلگل حسب ضرورت
ترکیب:
گلگل بازار سے عام دستیاب ہوتی ہے۔ حسب ضرروت گلگل لیں اور اس کے ٹکڑے کاٹ کر ان پر پسا ہوا نمک چھڑک کررکھ دیں۔ چوبیس گھنٹے تک اسے یونہی پڑا رہنے دیا جائے اور وقتاََفوقتاََ چمچے کی مددسے ان ٹکڑوں کو الٹ پلٹ کرتے رہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے بعد ان کو کسی مرتبان میں ڈال دیا جائے اور اگر گلگل ایک کلو گرام ہوں تو ان میں آدھا پاؤ ادر ک باریک ٹکڑے کر کے ڈال دئیے جائیں۔ پسی ہوئی سرخ مرچیں اور نمک حسب ذائقہ ڈال دیا جائے اور تھوڑی سی ہلدی اور رائی بھی پیس کر اس میں شامل کر دی جائے ۔ اب اس میں عمدہ سرکے کی اس قدر مقدار شامل کر دیں کہ گلگل کے ٹکڑے اس میں اچھی طرح سے ڈوب جائیں۔ سرکے میں دو ٹی سپون سرسوں کا تیل بھی ملالیا جائے اور ان تمام اشیا ء کو چمچے کی مددسے ہلا کر اچھی طرح سے ملا دیا جائے اور مرتبان کا منہ بند کر کے رکھ دیں۔ دو تین دن تک دھوپ میں رکھنے کے بعد استعمال کر سکتے ہیں۔ نہایت عمدہ اور خوش ذائقہ اچار تیار ہوتا ہے۔
یہ اچار کھانے کو بہت جلد ہضم کر تا ہے اور تھوڑا سا کھا لینے سے طبیعت ہشاش بشاش اور تروتازہ سی ہو جاتی ہے۔ صحت وتندرستی کے لئے عمدہ اچار ہے۔

(5848) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba

More Recipes

Urdu cooking recipe of Achar Galgal, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Achar Galgal is a Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba, and listed in the chatni, achar, jam jelly and murabba. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.