Achar Gosht Recipe In Urdu

اچار گوشت بنانے کی ترکیب

Achar Gosht Recipe In Urdu

اشیاء:
گوشت ایک کلو
ٹماٹر یا دہی ڈیڑھ پاؤ
گھی ایک پیالی
پیاز تین گٹھی
لہسن آدھی پوتھی
سونف دو چمچے
کلونجی ایک چمچہ چائے والا
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ ڈیڑھ چمچہ
ہلدی آدھا چمچہ
جاوتری ایک
گرم مسالہ ایک چمچہ
ترکیب:
کٹی ہوئی پیاز اور لہسن کے جوے نکال لیں ۔ سونف اور کلونجی کو اچھی طرح صاف کر کے کنکر اور تنکوں وغیرہ سے پاک کر لیں ۔ دیگچی میں پہلے پیاز اور لہسن ڈالیں پھر گھی اوپر سے گوشت کو دھو کر ڈال دیں ۔اس کے بعد دہی اور مسالے سونف کلونجی وغیرہ سب ایک ساتھ ڈال کر تین پیالے پانی شامل کر کے ڈھکنا مضبوطی سے بند کر کے پکنے کے لئے رکھ دیں ۔شروع میں آنچ ذرا تیز رہے جب پکنے لگے تو دھیمی کر دیں اور ہلکی انچ پر پکنے دیں ۔جب پانی خشک ہو جائے اور گوشت گل جائے تو خوب اچھی طرح بھون لیں ۔ جیسے جیسے بھونتے جائیں گے اچار جیسی خوشبو پیداہو گی ۔ اس لئے اس پکوان کا نام اچار گوشت رکھ گیا ہے۔یہ سالن خشک ہی اچھا لگتا ہے ۔ روغنی نان کے ساتھ تنا ول فرمائیے۔خشک چاولوں کے ساتھ بھی اچھا لگتا ہے۔

متعلقہ پکوان

(5425) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Achari Gosht - مزید اچاری گوشت

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Achar Gosht, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Achar Gosht is a Achari Gosht, and listed in the Achari Mutton, Achari Beef. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.