Achar Lemon Recipe In Urdu - Recipe No. 1222

Achar Lemon Urdu recipe is available at UrduPoint. Achar Lemon is a famous dish in this region. You can read here Achar Lemon recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Achar Lemon. You can know the complete method to make Achar Lemon on this page. We will also tell you how long it will take to make Achar Lemon. Read the recipe, ingredients, and everything related to Achar Lemon below.

اچار لیموں بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1222

Achar Lemon Recipe In Urdu
اشیاء:
لیموں تیس عدد(بڑے بڑے)
سیاہ مرچ آدھا چھٹانک
سرخ مرچ آدھا چھٹانک (یا حسب پسند )
سرکہ (انگوری) ایک عدد بوتل
ادرک آدھا چھٹانک
نمک(باریک پسا ہوا) آدھا کلو گرام
ترکیب:
لیموں کو اچھی طرح سے دھو کر ان کے دو دو عدد ٹکڑے کر لئے جائیں اور ان میں نمک بھر کر مرتبان میں ڈالتے جائیں ۔ اگر نمک باقی بچ جائے تو مزید اوپر چھڑک کر اچھی طرح لیموں میں ملا لیں اور ان لیموں کو دو دن تک یونہی پڑا رہنے دیاجائے لیکن ان لیموں کودن میں دو مرتبہ چمچہ سے اچھی طرح ہلا تے رہیں۔ دودن کے بعد لیموں میں سے نمک والا پانی نکال کر پھینک دیں اور لیموں کو کسی صاف شفاف کپڑے میں رکھ کر اچھی طرح سے خشک کر لیا جائے۔ اس کے بعد کسی برتن میں سرکہ ،سیاہ مرچ پسی ہوئی سرخ مرچیں اور ادرک کے ٹکڑے ڈال کر اچھی طرح سے ملالیں اور جب یہ تمام اشیا ء یک جان ہو جائیں تو لیموں ایک مرتبان میں ڈال کر اوپر سے یہ تیار شدہ مصالحہ ڈال دیا جائے اور مرتبان کا منہ اچھی طرح سے بند کر دیا جائے ۔ چھ سات دن تک اسی طرح سے پڑا رہنے دیا جائے ۔ روزانہ ایک مرتبہ اچھی طرح سے چمچہ سے ہلاتے رہیں۔ ایک ہفتہ میں اچار مکمل طور پر تیا ہو جائے گا۔ نہایت ہی عمدہ اور لذیذ اچار تیار ہو گا۔ کھانے کے ساتھ مزے مزے سے تناول کر تے رہیں۔

(7306) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba

More Recipes

Urdu cooking recipe of Achar Lemon, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Achar Lemon is a Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba, and listed in the chatni, achar, jam jelly and murabba. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.