Achari Keema Recipe In Urdu

اچاری قیمہ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Achari Keema, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Achari Keema is a Achari Gosht, and listed in the Achari Mutton, Achari Beef. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Achari Keema Recipe In Urdu

اشیاء:
مشین کا قیمہ ایک کلو
نمک ایک چائے کا چمچہ
کٹی لال مرچ دو کھانے کے چمچے
لہسن ،ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچے
دہی ایک پاؤ
ٹماٹر چار عدد(پیسٹ بنا لیں )
(قیمہ میں نمک، کٹی لال مرچ، لہسن، ادرک پیسٹ، دہی، ٹماٹر ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں ۔ پانی خشک ہونے پر بھون لیں۔)
اچار بھری مرچیں تیار کرنے کے لئے:
ہری مرچ (بڑی والی ) 8۔6عدد یا حسب پسند
اچار مصالحہ:
کلونجی ایک چائے کا چمچہ
سونف ایک کھانے کا چمچہ
ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچہ
میتھی دانہ آدھا چائے کا چمچہ
رائی آدھا چائے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر چوتھائی چائے کا چمچہ
نمک چوتھائی چائے کا چمچہ
کھٹائی (پسی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ
آئل دو کپ
ترکیب:
کلونجی ،سونف، ثابت دھنیا ،میتھی دانہ، رائی، ہلدی پاؤڈر، نمک اور کھٹائی ملا کر توے پر بھون لیں اور کوٹ کر اچار مصالحہ تیار کر لیں۔ ہری مرچ کو لمبائی سے کاٹ لیں ۔ بیج نکال دیں ۔ اچار مصالحہ بھر دیں۔ جو مصالحہ بچ جائے قیمہ میں ڈال دیں ۔ اب قیمہ میں ہری مرچ، آدھا کپ پانی ڈال کر 8۔6منٹ تک دم پر رکھ دیں۔ ہری مرچ گل جانے پر اچار قیمہ تیار ہے۔ اچار ی قیمہ گرم گرم پراٹھا کے ساتھ سرو کر یں۔

متعلقہ پکوان

(3886) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Achari Gosht - مزید اچاری گوشت

More Recipes - مزید تراکیب