Achari Teende Recipe In Urdu

اچاری ٹینڈے بنانے کی ترکیب

Achari Teende Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 ٹینڈے آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
4 پیاز ایک عدد
5 پسی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
6 زیرہ آدھا چائے کا چمچ
7 دھنیاپسا ہوا آدھا کھانے کا چمچ
8 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
9 ٹماٹر کا پیسٹ ایک پیالی
10 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1اچار مصالحہ بنانے کے لئے دو ثابت لال مرچ ،میتھی ،رائی دانہ،کلونجی،سونف اور دھنیا سب آدھا آدھا چائے کا چمچ لے کر بھونیں اور گرائینڈر میں پیس لیں پھر اس میں نمک اور آدھا چائے کا چمچ ہلدی ڈال کر مکس کریں اچار مصالحہ تیار ہے۔
  2. 2 ٹینڈوں کو دھوکر چھیل لیں اور درمیان سے کٹ لگالیں پھر ایک پیالے میں پسی ہوئی پیاز،ادرک لہسن ،دھنیا پاؤڈر ،ہلدی ،نمک اور ایک کھانے کا چمچ تیار کیا ہوا اچار مصالحہ ڈال کر مکس کرلیں اس مصالحے کو ٹینڈوں میں اچھی طرح بھردیں۔
  3. 3 پین میں کوکنگ آئل کو گرم کرکے چوپ کی ہوئی پیاز کو فرائی کریں اور ساتھ ہی سفید زیرہ ڈال دیں ۔
  4. 4 پھر اس میں لال مرچ ،نمک،اچار مصالحہ،دھنیا پاؤڈر اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرکے بھون لیں۔
  5. 5 ٹینڈوں کو مصالحے میں ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پندرہ سے بیس منٹ پکائیں۔

(560) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Baingan Tinda Aur Kaddu - مزید بینگن، ٹینڈے اور کدو

Urdu cooking recipe of Achari Teende, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Achari Teende is a Baingan Tinda Aur Kaddu, and listed in the baingan tinda and kaddu. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.