Afghani Musliim Pulao Recipe In Urdu - Recipe No. 6593

افغانی مسلم پلاؤ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6593

Afghani Musliim Pulao Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن ایک کلو
2 چاول تین پیالی
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
5 فرائی پیاز ایک پیالی
6 ٹماٹر پانچ سے چھ عدد
7 سرکہ دو کھانے کے چمچ
8 سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
9 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
10 آلو دو عدد درمیانے
11 تیزپات ایک پتہ
12 ہری مرچیں دس سے بارہ عدد
13 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کے بڑے ٹکڑے کرکے صاف دھو لیں پھر انھیں نمک،سرکہ اور چار سے چھ پسی ہوئی ہری مرچیں لگا کر رکھ دیں۔کچھ دیر بعد انھیں کوکنگ آئل میں ڈیپ فرائی کرکے نکال لیں۔
  2. 2 بڑے پین میں چار سے چھ کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں تیزپات ڈال کر گرم کریں اور اس میں ادرک لہسن ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں۔
  3. 3 پھر اس میں پیاز اور ٹماٹر کو بلینڈ کرکے ڈالیں اور ساتھ ہی نمک،لال مرچ اور سفید مرچ ڈال کر تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں۔
  4. 4 آخر میں فرائی کرکے رکھی ہوئی چکن ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔چاولوں کو نمک اور ہری مرچیں ڈال کر ایک کنی ابال لیں اور ان کے درمیان میں چکن کا مصالحہ رکھ دیں۔
  5. 5 کناروں پر چکن اور فرائی کئے ہوئے آلوؤں کے ٹکڑے رکھ کر اوپر سے چاول ڈال دیں۔ڈھک کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

(804) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Afghani Food - مزید افغانی کھانے

Urdu cooking recipe of Afghani Musliim Pulao, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Afghani Musliim Pulao is a Afghani Food, and listed in the afghan food. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.