Akhrot Murgh Recipe In Urdu

مرغ اخروٹ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Akhrot Murgh, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Akhrot Murgh is a Chicken Almond, Chicken Cashew Nut And Nuts, and listed in the chicken badam and chicken kaju. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Akhrot Murgh Recipe In Urdu

اجزاء:
مرغ کا سینہ 250 گرام
انڈے 2عدد(صرف سفیدی)
کوکنگ آئل چار بڑے پیالے
میدہ دو بڑے چمچے
اخروٹ کی گری گرام
نمک اڑھائی چمچے چھوٹے
کالی مرچ پسی ہوئی حسب ذائقہ
انناس حسب ضرورت
ترکیب:
مرغ کے گوشت کے ٹکڑے کر کے ان میں نمک مرچ ملائیں انڈوں کی سفیدی پھینٹ کر اس میں میدہ اچھی طرح ملائیں گوشت کے ٹکڑوں کو انڈوں کی سفیدی اور میدے کی گاڑھی گاڑھی لئی میں ڈبو ئیں اور ان پر اخروٹ کی گری کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے لگائیں۔تیل کو فرائی پین میں یا کڑاہی میں ڈال کر کڑکڑائیں اورپھر گوشت کے ٹکڑے ایک ایک کر کے اس میں ڈالیں جب سرخ ہوجائیں تو باہر نکالیں۔ تیل اچھی طرح نچوڑ کر گوشت کے ٹکڑوں کوایک بڑی پلیٹ میں ڈال کر پھیلا لیں۔ انناس کے پارچے اس طرح کاٹیں کہ پر پھیلائی ہوئی تتلی بن جائیں۔ اب انناس کی یہ تتلیاں پلیٹ کے کناروں پر مناسب فاصلے سے چھ سات عدد رکھیں۔ تتلی کے پروں کے درمیان میں ہری مرچ بھی سجائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ پکوان

(2531) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Almond, Chicken Cashew Nut And Nuts - مزید چکن بادام کاجو اور ڈرائی فروٹ کیساتھ

More Recipes - مزید تراکیب