Alo Matar Gosht Special Recipe In Urdu - Recipe No. 6353

آلو‘مٹر گوشت اسپیشل بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6353

Alo Matar Gosht Special Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گوشت 1/2کلو(کیوبز کاٹ لیں)
2 مٹر 250گرام
3 ٓآلو 2عدد(چھوٹے کیوبز کا ٹ لیں)
4 ہری مرچ 4عدد(باریک کاٹ لیں)
5 پیاز 2عدد
6 لہسن کے جوے 4عدد(باریک سلائس کرلیں)
7 ادرک چھوٹا ٹکڑا(باریک کاٹ لیں)
8 دھنیا پاؤڈر 1کھانے کا چمچہ
9 آٹا 1کھانے کا چمچہ
10 زیرہ 1کھانے کا چمچہ(بھون کر کوٹ لیں)
11 نمک حسب ذائقہ
12 لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچہ
13 ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچہ
14 چینی 1کھانے کا چمچہ
15 تیل 1کپ
16 دارچینی 2اسٹک
17 سبزالائچی 4عدد
18 لونگ 4عدد
19 کالی مرچ 6عدد
20 بڑی الائچی 1عدد

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دار چینی‘لونگ‘کالی مرچ‘اور بڑی الائچی کو الگ الگ بھون کر کوٹ لیں۔
  2. 2 تیل گرم کرکے آلو کے کیوبز ڈالیں اور گولڈن براؤن کرکے نکال لیں۔
  3. 3 اسی تیل میں پیاز ڈال کر فرائی کریں‘تھوڑی نرم ہو جائے تو گوشت‘ادرک‘لہسن‘نمک‘مرچ ‘دھنیا‘ہری مرچ‘ہلدی‘مٹر ڈال کر 2منٹ فرائی کریں۔اس کے بعد پانی ڈال کر گوشت گلنے تک پکائیں۔
  4. 4 گوشت گل جائے تو اس میں بھنی ہوئی دار چینی ‘سبز الائچی‘لونگ‘کالی مرچ‘بڑی الائچی اور چینی ڈال کر بھونیں۔
  5. 5 تیل الگ ہونے لگے تو آٹا آدھا کپ پانی میں ڈال کر مکس کریں اور احتیاط سے گوشت میں چمچہ چلاتے ہوئے آٹا ڈال دیں اور بھنا ہوا زیرہ بھی ڈال دیں۔
  6. 6 2منٹ پکا کر دم پر رکھ دیں‘آلو کے کیوبز ڈال دیں اور کھانے کے وقت گرم گرم شروع کریں۔

(4042) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Sabzi Gosht - مزید سبزی اور گوشت

Urdu cooking recipe of Alo Matar Gosht Special, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Alo Matar Gosht Special is a Sabzi Gosht, and listed in the meat and vegetable. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.