Aloo Chanay Chaat Recipe In Urdu

آلو چنے چاٹ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Aloo Chanay Chaat, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Aloo Chanay Chaat is a Ramazan Pakwan, and listed in the Ramadan Pakwan. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Aloo Chanay Chaat Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 کابلی چنے آدھا کلو
2 آلو 250گرام
3 ٹماٹر 125گرام
4 پیاز دو عدد
5 ہری مرچ تین عدد
6 سرخ مرچ آدھا چمچہ چائے کا
7 نمک ایک چمچہ چائے کا
8 املی حسب پسند
9 لیموں ایک عدد
10 میٹھا سوڈا ایک چٹکی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1صبح کے وقت چنے صاف کر کے دھو لیں اور ان میں سوڈا ڈال کر انہیں پانی میں بھگو دیں ۔
  2. 2  شام کو نمک ملا کر چنے ابلنے کے لئے رکھ دیں پانی چنوں میں اتنا رہے گا کہ اسی میں گل جائیں ۔
  3. 3  چنے نرم ہو جائیں تو پتیلی چولہے سے اتار دیں ۔
  4. 4  اب آلوؤں کو بھی ابال کر گلالیں اور ان کو چھلکا اتار کر آلوؤں کے ٹکڑے کاٹ لیں۔
  5. 5 ایک بڑی پلیٹ میں چھولے نکا ل لیں اور اسی میں آلو بھی ڈال دیں ۔
  6. 6 پیاز کے باریک لچھے کاٹ کر دھو لیں اور آلو چنوں میں ملا دیں ۔
  7. 7 ٹماٹر گول گول اور ہری مرچ باریک کاٹ کر اس میں شامل کر دیں ۔
  8. 8 اب سرخ مرچ اور پانی میں بھگوئی ہوئی املی بھی چنوں میں ڈال دیں اور اوپر سے لیموں نچوڑ دیں چٹ پٹے آلو چنے تیا رہیں۔

متعلقہ پکوان

(2812) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Ramazan Pakwan - مزید رمضان پکوان

More Recipes - مزید تراکیب