Aloo Gobi Paratha Recipe In Urdu

آلو گوبھی کے پراٹھے بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Aloo Gobi Paratha, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Aloo Gobi Paratha is a Aloo, and listed in the Potato. its preparation time is only 40 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Aloo Gobi Paratha Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

40 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

اجزائے ترکیبی برائے گوندھا ہوا آٹا:
1 1 کپ گندم (گیہوں) کا آٹا
2 1 چائے کا چمچ آئل
3 نمک حسبِ ضرورت
برائے آلو گوبھی بھرائی:
1 2 کھانے کے چمچ آئل
2 1 کھانے کا چمچ زیرہ
3 1 کپ پھول گوبھی ابلی ہوئی کدو کش کردہ
4 2 چائے کے چمچ ادرک اور سبز مرچ پیسٹ
5 1 چائے کا چمچ پسی ہوئی ہلدی
6 1 چائے کا چمچ سوکھا دھنیا پسا ہوا
7 2 چائے کا چمچ چاٹ مسالہ
8 نمک حسبِ ذائقہ
9 1 کپ آلو ابلے ہوئے کچلے ہوئے
دیگر اجزائے ترکیبی :
1 گندم (گیہوں) کا آٹا برائے رولنگ
2 پکانے کے لیے گھی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

    تیاری برائے گوندھا ہوا آٹا

  1. 1 تمام اجزائے ترکیبی باہم یکجا کریں
  2. 2 معقول مقدار میں پانی استعمال کرتے ہوئے انہیں نرم اور ہموار آٹے کی شکل میں گوندھ لیں۔
  3. 3 آٹے کو 5 مساوی حصوں میں تقسیم کریں
  4. 4 ایک جانب رکھ دیں
  5. آلو گوبھی کی بھرائی کے لیے تیاری

  6. 1 ایک پین میں آئل گرم کریں
  7. 2 آئل میں زیرہ شامل کریں
  8. 3 زیرہ جب چٹخنے لگے تب اس میں پھول گوبھی شامل کریں
  9. 4 2 تا 3 منٹ تک بھونیں حتیٰ کہ مکسچر خشک ہو جائے
  10. 5 ادرک۔ سبز مرچ پیسٹ ۔ ہلدی۔ پسا ہوا خشک دھنیا۔ چاٹ مسالہ اور نمک شامل کریں
  11. 6 بخوبی مکس کریں اور آلو شامل کریں
  12. 7 مزید 2 تا 3 منٹ تک بھونیں یا اس وقت تک بھونیں حتیٰ کہ مکسچر خشک ہو جائے
  13. 8 مکمل طور پر ٹھنڈا کریں اور بھرائی کو 5 مساوی حصوں میں تقسیم کریں
  14. 9 ایک جانب رکھ دیں
  15. کیسے روبہ عمل ہونا ہے

  16. 1 گوندھے ہوئے آٹے کے ایک حصے کو 75 ملی میٹر (3 انچ) قطر کے حامل دائرے کی شکل دیں
  17. 2 حصول مقصد کے لیے گندم کا آٹا (خشکا) استعمال کریں
  18. 3 آلو گوبھی بھرائی کا ایک حصہ دائرے کے درمیان میں رکھیں
  19. 4 تمام اطراف درمیان میں باہم اکٹھی کریں ا ور مضبوطی کے ساتھ بند کر دیں
  20. 5 گندم کا آٹا (خشکا) استعمال کرتے ہوئے دوبارہ 150 ملی میٹر (6 انچ) قطر کے حامل دائرے کی شکل دیں
  21. 6 ایک گرم توے پر پکائیں
  22. 7 تھوڑا سا آئل استعمال کریں
  23. 8 اس وقت پکائیں حتیٰ کہ دونوں سائیڈیں سنہری براوؤن رنگت اختیا کر جائیں
  24. 9 بقایا آٹے ا ور بھرائی کے ساتھ دہرائیں اور مزید 4 پراٹھے تیار کریں
  25. 10 گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں

(2945) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aloo - مزید آلو سے بنے کھانے

More Recipes - مزید تراکیب