Aloo K Parathey Recipe In Urdu

آلو کے پراٹھے بنانے کی ترکیب

Aloo K Parathey Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گندم کا آٹا(چھنا ہوا) تین پیالی
2 آلو(ابال کر چھیل اورپیس لیں) 500گرام
3 ہرادھنیا(باریک کٹا ہوا) دوکھانے کے چمچ
4 ہری مرچ(باریک کٹی ہوئی) دوعدد
5 اناردانہ یا امچور پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
6 نمک ولال مرچ حسب ذائقہ
7 تیل(فرائی کرنے کے لیے) حسب ذائقہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1آٹے میں ایک چائے کا چمچ نمک ڈال کرگوندھ لیں۔پسے ہوئے آلوؤں میں ہرادھنیا ،ہری مرچیں اور انار دانہ یا امچور پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح ملا دیں۔نمک اور لال مرچ بھی شامل کردیں اور اچھی طرح ملالیں۔
  2. 2 گوندھے ہوئے آٹے سے اخروٹ کے سائز کے پیڑے بنائیں ہر پیڑے کو تین انچ قطر جتنا بیل لیں۔
  3. 3 ایک پر آلو کا مرکب(ایک بھرے ہوئے کھانے کے چمچ کے برابر)ڈال دیں اور دوسرے سے اسے ڈھک دیں۔اب اسے دوبارہ سے بیلیں یہاں تک کہ یہ ایک چوتھائی انچ موٹاہوجائے۔
  4. 4 گرم توے پر ایک کھانے کا چمچ تیل ڈال کر پراٹھا بنائیں اور اسے دونوں طرف سے سنہری کرلیں۔
  5. 5 پراٹھا سنہری ہو جائے تو اسے آنچ سے ہٹالیں اور اسی طرح باقی پراٹھے بھی بنالیں۔دہی یا مکھن کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

(506) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha - مزید روٹی، نان، پراٹھے وغیرہ

Urdu cooking recipe of Aloo K Parathey, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Aloo K Parathey is a Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha, and listed in the Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.