Aloo Keema Noodles Recipe In Urdu

آلو قیمہ، نوڈلز بنانے کی ترکیب

Aloo Keema Noodles Recipe In Urdu

اشیاء:
آلو آدھ کلو
قیمہ ایک پیالی
نمک حسب ذائقہ
کٹی سرخ مرچ آدھ چمچ
پسی سیاہ مرچ آدھ چمچ
کٹالہسن ایک چمچ
تیل چوتھائی پیالی
مکھن دو چمچ
نوڈلز آدھ پیکٹ
پنیر آدھ پیالی
ٹماٹوکیچپ آدھ پیالی
شملہ مرچ ایک عدد
ترکیب:
سب سے پہلے تیل میں کٹا لہسن ڈال کر دھیمی آنچ پر چند سیکنڈ پکا لیں، اس کے بعد اس میں نمک، کٹی سرخ مرچ اور قیمہ ڈال کر پکنے کے لئے ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ جب قیمے کا پانی خشک ہو جائے اور تیل الگ ہو جائے تو آنچ پر سے قیمہ ہٹا دیں اور ایک ایسے پیالے یا ڈش میں نکال لیں جو اوون میں بیک کرنے کے لئے رکھی جا سکے۔ اس میں قیمے کو پھیلا کر رکھ دیں، آلو نمک کے پانی میں پکا کر گلا لیں اس کے بعد چھلکا اتار کر ہاتھ سے مل کر بھرتا بنا لیں، اس میں مکھن اور پسی سیاہ مرچ ملا دیں۔ نوڈلز کو ٹکڑے کر کے دس منٹ تک ابا لیں پھر چھلنی میں چھان لیں، جب سارا پانی نکل جائے تو یہ نوڈلز قیمے والے پیالے میں بچھا دیں اور اس پر کیچپ ڈال دیں اور کدوکش کیا ہواآدھا پنیر بھی نوڈلز پر ڈال دیں۔ آلو کا بھرتا نوڈلز پر بچھا دیں اس کے اوپر شملہ مرچ کاٹ کر رکھیں اور آخر میں جو باقی پنیر بچے اس کو کدوکش کر کے آلو کے بھرتے پر چھڑک دیں۔ گرم اوون میں اتنی دیر پکائیں کہ پنیر ہلکا سنہری ہونے لگے اور گرم ہو کر تمام طرف پھیل جائے۔

متعلقہ پکوان

(5053) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aloo - مزید آلو سے بنے کھانے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Aloo Keema Noodles, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Aloo Keema Noodles is a Aloo, and listed in the Potato. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.