Aloo Khashkhash Kay Sath Recipe In Urdu - Recipe No. 4900

آلو، خشخاش کے ساتھ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 4900

Aloo Khashkhash Kay Sath Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 آلو 700 گرام (چھیل کر چوکور چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں)
2 خشخاش 1-1/2 کھانے کے چمچے
3 تیل 5 کھانے کے چمچے
4 کلونجی 1/2 چائے کا چمچہ
5 زیرہ 1 چائے کا چمچہ
6 لہسن کے جوے (کوٹ لیں) 4-6 عدد
7 سیاہ مرچ پاوٴڈر 1 چائے کا چمچہ
8 ہلدی پاوٴڈر 1/2 چائے کا چمچہ
9 ہری مرچ 1 عدد (باریک چوپ کر لیں)
10 نمک حسب ذائقہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کریں
  2. 2 جب تیز گرم ہو جائے تو آنچ سے اُتار لیں اور اس میں کلونجی اور زیرہ ڈال کر کڑکڑائیں
  3. 3 اس کے بعد اس میں لہسن ڈال کر درمیانی آنچ پر بھون لیں
  4. 4 اب اس میں سیاہ مرچ پاوٴڈر، ہلدی پاوٴڈر، آلو اور ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 2-3 منٹ کے لئے تیز آنچ پر پکائیں
  5. 5 مستقل چمچہ چلاتی رہیں
  6. 6 اس کے بعد آنچ ہلکی کرکے ڈھکن ڈھک کر آلووٴں کے مکمل گل جانے تک پکائیں اس دوران وقفے وقفے سے چمچہ چلاتی رہیں
  7. 7 خشخاش کو گرائیند ر میں ڈال کر پیس لیں اور اس کو بھی آلووٴں میں شامل کرلیں
  8. 8 مزید 5-6 منٹ کے لئے پکائیں
  9. 9 آخر میں نمک شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور چولہے سے اتار کر گرم گرم سرو کریں

متعلقہ پکوان

(8818) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Food - مزید پاکستانی کھانے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Aloo Khashkhash Kay Sath, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Aloo Khashkhash Kay Sath is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.