Aloo Matar Gosht Recipe In Urdu

آلو مٹر گوشت بنانے کی ترکیب

Aloo Matar Gosht Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گوشت آدھا کلو
2 مٹر ابلے ہوئے ایک پیالی
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
5 پیاز ایک عدد
6 آلو(ابلے ہوئے) دو عدد
7 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
8 پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ
9 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
10 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
11 ہرادھنیا ہری مرچ حسب پسند
12 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کرلیں پھر اس میں گوشت اور لہسن ادرک ڈال کر بھونیں۔
  2. 2 جب گوشت کا اپنا پانی خشک ہو جائے اور گوشت کا رنگ تبدیل ہوجائے تو اس میں نمک،لال مرچ ،پسا ہوا دھنیا اور ہلدی ڈال کر پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں۔
  3. 3 پھر ایک سے ڈیڑھ پیالی پانی ڈال کر گوشت گلنے تک پکائیں ،جب گوشت گل جائے اور پانی خشک ہوجائے تو اس میں ابلے ہوئے مٹر اور آلو شامل کرکے مکس کریں اور پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے دم پر رکھ دیں۔
  4. 4 تیل علیحدہ ہونے پر باریک کٹا ہوا ہرادھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر چولہے سے اتارلیں۔

(608) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Sabzi Gosht - مزید سبزی اور گوشت

Urdu cooking recipe of Aloo Matar Gosht, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Aloo Matar Gosht is a Sabzi Gosht, and listed in the meat and vegetable. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.