Aloo Matar Ka Halwa Recipe In Urdu

آلو مٹر کا حلوہ بنانے کی ترکیب

Aloo Matar Ka Halwa Recipe In Urdu

اشیاء:
آلو 500گرام
مٹر کے دانے 500گرام
چینی 750گرام
گھی 350ملی لیٹر
بالائی 250گرام
کیوڑا ایک چمچہ
سبز الائچی چھ عدد
ناریل پسا ہوا 250گرام
کشمش ایک چمچی
بادام کی گری 50گرام
زعفران پسی ہوئی ایک چٹکی
ترکیب:
آلو ؤں کو دھو کر چھیل کر کدو کش کر کے کھلے منہ کے برتن میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ آنچ ہلکی رکھیے اور اپنے ہی پانی میں گلنے دیجئے جب گل جائیں، تو اتار لیجئے۔ اب آلو اور مٹر علیحدہ علیحدہ یا ایک جگہ باریک پیس لیجئے۔ چینی میں 750ملی لیٹر پانی ڈال کر ایک تار کی چاشنی بنا لیجئے بالائی پھینٹ کر اس میں پسی ہوئی زعفران حل کر لیجئے۔ ایک کھلے منہ کی دیگچی میں گھی اچھی طرح گرم کیجئے۔ اس میں سبز الائچیاں بھون لیجئے۔ خوشبو آنے لگے تو ناریل ڈال دیجئے اور خوب بھونیے۔ بادامی رنگ پر آجائے تو پسے ہوئے مٹر اور آلو ڈال دیجئے اور مزید بھونئے اب چاشنی اور زعفران ملی بالائی ڈال دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے اور آنچ دھیمی رکھیے۔ چاشنی اور بالائی حلوے میں جذب ہو جائے اور حلوہ گاڑھا ہو جائے ۔ تو بادام اور کشمش ڈال دیجئے۔ حلوہ بھن جائے۔ خوشبو آنے لگے اور گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے اور ڈھک کر رکھ دیجئے۔ طشتری میں حلوہ نکالیے۔ اس پر چاندی کے ورق لگائیے۔ کشمش اور بادام باریک کاٹ کر حلوے کی سطح پر لگا دیجئے۔

متعلقہ پکوان

(2944) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aloo - مزید آلو سے بنے کھانے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Aloo Matar Ka Halwa, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Aloo Matar Ka Halwa is a Aloo, and listed in the Potato. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.